Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

32 - 42
خانقاہوں کے قیام کا ثبوت
اس کے بعد یُزَکِّیْھِمْ کے کیا معنیٰ ہیں؟ اس کی تین تفسیریں علامہ آلوسی رحمۃاللہ علیہ نے بیان فرمائیں۔آج آپ سے کوئی پوچھے کہ تزکیۂ نفس کیا ہے؟ خانقاہوں میں کیا ہوتا ہے؟ تو بتادیجیے کہ خانقاہ یُزَکِّیْھِمْ کا مظہر ہے۔ خانقاہ وہ ہے جہاں جاہ کا جیم اور باہ کی باء نکالی جائے اور خالص آہ رہ جائے، تو آہ اور اللہ میں کوئی فاصلہ نہیں ہے، ہماری آہ کو اللہ نے اپنی آغوش میں لے رکھا ہے۔ جہاں آہ کو جاہ اور باہ سے پاک کیا جائے یعنی جہاں جاہ و تکبر مٹایا جائے اور باہ و شہوت، بدنظری اور عشقِ غیر اللہ سے دل کو پاک کیا جائے اس کا نام خانقاہ ہے۔ خانقاہ نام حلوہ کھانے کا نہیں ہے جیسا کہ عام لوگ سمجھتے ہیں۔ خانقاہ کی تعریف پر میرا شعر ہے؎
اہلِ  دل  کے  دل  سے  نکلے  آہ  آہ
بس   وہی   اختر ؔ   ہے    اصلی    خانقاہ
اور اگر یہ نہیں ہے تو پھر وہ خانقاہ نہیں ہے خواہ مخواہ ہے اور شاہ صاحب کیا ہیں سیاہ صاحب ہیں۔
تزکیہ کی اہمیت
تزکیہ بھی بعثتِ نبوی کا ایک اہم مقصد ہے۔ دل کا غیر اللہ سے پاک ہوجانا اور دل میں اخلاص پیدا ہوجانا اسی پر اعمال کا قبول موقوف ہے۔ میرے مرشد حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم نے تبلیغی جماعت کے ایک اجتماع میں فرمایا کہ مدارس و مکاتب سے اعمال کا وجود ملتا ہے، تبلیغی جماعتوں سے اعمال کا وجود ملتا ہے اور خانقاہوں سے ، اللہ والوں سے اعمال کا قبول ملتا ہے۔ خانقاہ کے معنیٰ ہیں ’’جائے بودن درویشاں‘‘ درویشوں کے رہنے کی جگہ۔ خانقاہوں میں بعثتِ نبوی کا ایک اہم مقصد پورا کیا جاتا ہے یعنی نفس کا تزکیہ۔
تزکیہ کی پہلی تفسیر 
یُزَکِّیْھِمْ کی پہلی تفسیر کیا ہے؟ 
فَاِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ  یُطَھِّرُ قُلُوْبَ الصَّحَابَۃِ
عَنِ الْعَقَائِدِ الْبَاطِلَۃِ وَعَنِ الْاِشْتِغَالِ بِغَیْرِ اللہِ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter