Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

22 - 42
ہے۔ میں ضعیف ہوں، اتنی توجہ دینی چاہیے کہ دوسرا  برداشت بھی تو کرسکے، اس لیے عرض کرتا  ہوں کہ میری گزارش کو آنکھ کھولے ہوئے سنو، آنکھ بند کرنے سے یا تو آپ کو نیند آجائے گی یا پھر مجھے مزہ نہیں آئے گا، مجھے کچھ مزہ آنکھوں سے آتا ہے۔ خواجہ صاحب نے جگر مراد آبادی سے کہا تھا؎
مے    کشو   یہ    تو     مے    کشی    رندی    ہے    مے    کشی    نہیں
آنکھوں سے تم نے پی نہیں آنکھوں کی تم نے پی نہیں
یعنی اللہ والوں کو آنکھوں سے ملتی ہے اور وہ آنکھوں کی پلاتے ہیں۔
میں آپ کو وہ واقعہ سناتا ہوں۔ جب حضرت مفتی صاحب نے حضرت حکیم الامت رحمۃاللہ علیہ سےعرض کیا کہ بیعت کرلیجیے۔ یہ بانئ جامعہ کی باتیں سنارہا ہوں، اگرچہ آپ نے پہلے بھی سُنی ہوں گی، مگر تکرار میں مزہ آتاہے۔محبوب کی باتوں کا تکرار ہونا چاہیے یا نہیں؟
حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح
اسی لیے بخاری شریف کی جو پہلی حدیث ہے اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ تو اللہ تعالیٰ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فَمَنْ کَانَتْ ھِجْرَتُہٗ اِلَی اللہِ وَرَسُوْلِہٖ میں فَھِجْرَتُہٗ اِلَی اللہِ وَرَسُوْلِہٖ11؎ فرمایا،حالاں کہ مرجع اور ضمائر قریب تھے یعنی فَھِجْرَتُہٗ اِلَیْھِمَا نہیں فرمایا اور اس قریب مرجع کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اور رسول کا دوبارہ نام لیا۔ سوال یہ ہے کہ یہ دوبارہ نام کیوں لیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ضمیر پر اکتفا کیوں نہیں کیا؟ محدثین اس کی وجہ بیان فرماتے ہیں کہ جانِ مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا عاشقانہ ذوق ظاہر فرمایا اِسْتِلْذَاذًا بِتَکْرِیْرِ اسْمِھِمَا12؎یعنی جانِ نبوت نے اپنی لسانِ نبوت سے دوبارہ اللہ اور رسول کا نام لے کر مزہ حاصل کیا، یہاںاِسْتِلْذَاذًا مفعول لہ ٗبیان ہورہا ہے،یہ متن اور یہ شرح دلالت کرتی ہے کہ دین نام ہے عشق و محبت کا۔ اگر روح کو اللہ کی
_____________________________________________
11؎   صحیح البخاری:989/2(6730)، باب النیۃ فی الایمان، المکتبۃ المظہریۃ
12؎   فتح الباری:15/1، کتاب بدء الوحی،دارالمعرفۃ،بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter