Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

15 - 42
غم اس دل میں گھس جائیں! باہر ہی باہر  رہتے ہیں۔ حکیم الامت رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کسی اللہ والے اور عاشقِ خدا کو کبھی اشکبار دیکھو، تو سمجھ لو کہ اُس کے  دل میں دنیا کا غم نہیں ہے، یہ آنسو مزے داری کے ہیں، تسلیم و رضا کی لذتوں کے ہیں، جیسے کوئی چٹ پٹا مرچ والا کباب کھارہا ہو اور سُو سُو  بھی کررہا ہو اور آنکھوں سے آنسو بھی بہہ رہے ہوں۔ کوئی کہے کہ مولانا صاحب! آپ بہت تکلیف میں ہیں، یہ کباب مجھے دے دیجیے۔ تو وہ کہے گا جناب! آپ مجھے بہت سادے معلوم ہوتے ہیں۔ ارے یہ آنسو غم کے نہیں مزے داری کے ہیں، یہ آنسو خوشیوں کے ہیں۔
حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سیدالانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  کہ اے اُبی ابن کعب! مجھے خدا نے حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنے سورۂ بینہ کی تلاوت کروں۔ اُنہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! کیااللہ تعالیٰ نے میرانام بھی لیا تھا ؟آللہُ سَمَّانِیْ بتاؤ عاشقانہ سوال ہے کہ نہیں؟ جب سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اَللہُ سَمَّاکَ9؎ اللہ نے تیرا نام لیا تھا، تو حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ یہ غم کے آنسو نہیں تھے بلکہ خوشی کے تھے۔ صحابہ سب عاشق تھے، بتاؤ یہ کتنا عاشقانہ سوال ہے کہ کیا اللہ نےمیرا نام لیا تھا؟ لیکن صحابہ کو یہ عشق سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی برکت سے حاصل ہوا تھا۔
تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال
دیکھیے شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃاللہ علیہ کے والد نے لکھا تھا کہ ’’پسرم! ملّائے خشک و ناہموار نہ باشی‘‘ اے بیٹے! خشک و ناہموار ملّا نہ بننا۔ کسی مربی سے اپنی تربیت کراکے مربّہ بن جانا۔ کوئی دنیا میں مربّہ ایسا نہیں ہے جس کا کوئی مربّی نہ ہو۔ کیا آپ نے کوئی ایسا مربّہ دیکھا ہے کہ جس کی تربیت کسی نے نہ کی ہو؟ آملہ درخت سے گر کر زمین پر مربّہ کیسے بنتا ہے؟ حلوائی لے گیا، اُس کو چونکا، مجاہدات کرائے، پھر پانی سے جوش دیا، پھر چونے کے پانی میں دھوکر اُس کو شیرے میں ڈالا۔ مربّہ بننے کے بعد اُس آملہ کو عزت ملی کہ اطباء اور 
_____________________________________________
9؎   صحیح البخاری:741/2(4975)، کتاب التفسیر ، سورۃ البینۃ ،المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter