Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

18 - 42
راتوں کو اُٹھ کر ہمارے کھیتوں میں پانی دے گا، یہ تو رات کو اُٹھ کر تہجد پڑھتا ہے اور سجدہ میں اللہ کی یاد میں روتا رہتا ہے، آپ نے تو اسے اور بگاڑ دیا۔ تو حضرت حاجی صاحب رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا کہ میرے پاس کیوں لایا تھا؟ مجھے تو بگاڑنا ہی آتاہے، میں بھی تو کسی کا بگاڑا ہوا ہوں۔ آہ! حضرت میاں جی کی طرف اشارہ تھا جو حضرت حاجی صاحب کے شیخ تھے۔
بتاؤ کیا یہ بگڑنا ہے؟ یہی تو بننا ہے۔ آج جامعہ والو! دیکھو لو واللہ! قسم کھاکر کہتا ہوں کہ جو کچھ یہاں رونق ہے، حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃاللہ علیہ کے صدقے اور طفیل میں ہے۔ جس عالم نے اللہ والوں کے قدموں میں اپنے کو مٹادیا، اس عالم کو اللہ نے چمکادیا، تاریخ دیکھ لو۔مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃاللہ علیہ نے حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃاللہ علیہ  کو لکھا کہ اگر ہزار سال سجدہ میں پڑا رہوں اور ایک نظر آپ کو دیکھ لوں، تو آپ کو ایک نظر دیکھ لینا ہزار سال کے سجدوں سے زیادہ قیمتی ہے، ایک نظر آپ کو دیکھ لینے سے جو مزہ آتا ہے اس کا شکر ادا  نہیں ہوسکتا۔ یہی ذوقِ صدیق ہے۔ اگر اللہ والوں کی محبت سیکھنی ہو تو میں سنتِ صدّیقی آپ کو سناتا ہوں۔
لیکن اس سے پہلے ایک بات کہتا ہوں کہ میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا کہ ایک شخص ایک گاؤں میں گیا، وہاں ایک بڈھا ملا، اس سے پوچھا کیا اس گاؤں میں ہلدی ملتی ہے؟ کہا: ہاں ملتی ہے۔ کہا: کیا بھاؤ ہے؟ بوڑھے نے کہا کہ ہلدی کا کوئی بھاؤ نہیں ہوتا، جتنا چوٹ پرآئے۔ یہ پوربی زبان ہے۔ یعنی جتنا چوٹ میں درد شدید ہو اتنا ہی ہلدی کا دام بڑھ جاتا ہے۔ پھر حضرت نے اشکبار آنکھوں سے فرمایا کہ اللہ والوں کی قدر ان ہی کو ہوتی ہے جن کے دل میں اللہ کی محبت کی چوٹ لگی ہوتی ہے۔
عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ  سلوک کا استنباط
اب اس کے بعد ذوقِ صدیقی پیش کرتا ہوں۔ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:اے دنیا والو! سنو، مجھے دنیا میں تین چیزیں بہت پسند ہیں: خوشبو، نیک بیوی اور  نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ بیوی کو آنکھوں کی ٹھنڈک نہیں فرمایا۔ یہ کیا ٹھنڈک ہے کہ آج ٹھنڈک ہے، کل کو اس کو موت آئے گی، تو گویا آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک کو موت آگئی۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter