Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

13 - 42
نہیں  بناتا۔ اور بیت الخلاء پر ایک لطیفہ سن لو۔ ایک مولوی صاحب نے ایک دیہاتی سے کہا کہ میں بیت الخلاء جارہا ہوں۔ اُس دیہاتی نے اس سے کیا سمجھا؟ سُن رکھا تھا کہ بیت معنیٰ گھر اور خلا کو وہ خالہ سمجھا۔ اُس نے کہا کہ خالہ کو میرا بھی سلام کہہ دینا۔
تو اُس نوجوان نے جلدی سے پیخانہ کا بہانہ کیا کہ زور سے لگا ہے، یہ کام ذرا اطمینان سے ہونا چاہیے، اتنے زور سے تقاضا ہے کہ ابھی میں تمہاری گود ہی میں ہگ دوں گا تب کیا ہوگا۔ فوراً گیا اور وہاں پیخانہ کا اسٹاک تھا، تمام چوکیدار اور نوکر وغیرہ اُس بیت الخلاء کو استعمال کرتے تھے، اُس پیخانہ کی طرف دیوار سے کود گیا، چھ فٹ پیخانہ وہاں جمع تھا سر سے پیر تک پیخانہ میں ڈوب گیا۔ پھر اُس کے بعد اُسی حال میں اُس بیوہ کے سامنے آیا، تو اُس نے تُھو تُھو کرکے بھگادیا اور کہا کہ یہ تو پاگل ہے۔ وہ جاکر دریا میں نہایا۔ اُس  کے بعد اُس کے جسم سے ہمیشہ ایک عجیب و غریب خوشبو آتی تھی۔ کسی ولی اللہ نے پوچھا کہ تمہارے پاس سے ہمیشہ خوشبو آتی ہے، کیا تم عطر لگاتے ہو؟ کہا: حضرت یہ خوشبو عطر کی نہیں ہے۔ پوچھا کہ پھر یہ کیسی خوشبو ہے؟ اُس نے بہت چھپانا چاہا، لیکن اُس ولی اللہ کے اصرار پر بتانا پڑا کہ اللہ کے نام پر اللہ کی راہ میں پیخانہ میں کود کر میں نے اپنے کو زِنا سے بچایا تھا، اُسی دن سے میرے جسم سے یہ خوشبو نکل رہی ہے۔ دوستو! میں کہتا ہوں کہ کچھ تو ہم اللہ پر فدا ہوں، کچھ توا ُن کے لیے غم اُٹھائیں، تو اللہ تعالیٰ کی رحمت بھی ہم پر بارش کی طرح برسے گی۔
اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ
جس کو اللہ کا غم ملتا ہے سارے عالَم سے وہ بے غم ہوتا ہے۔ مجھے اپنا ایک اردو شعر یاد آگیا، لیکن اس سے پہلے علامہ سیدسلیمان ندوی رحمۃاللہ علیہ کے اشعار سناتا ہوں؎
ترے  غم  کی  جو   مجھ   کو   دولت   ملے
اللہ کی محبت کے درد کا نام غم ہے جس میں خوشیاں ہی خوشیاں ہیں، یہ دل کو ہر وقت مست رکھتا ہے، یہ دنیاوی غم نہیں ہے جو کمر توڑ دیتا ہے۔ اسی دردِ محبت کو فرماتے ہیں؎
ترے  غم  کی  جو   مجھ   کو   دولت   ملے
غم   ِ    دو       جہاں   سے     فراغت         ملے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter