Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

27 - 42
اب  جناب اپنے گھر میں کہا کہ دیکھو زندگی بھر کوئی خطا قصور جو مجھ سے ہوا ہو معاف کردو۔ ایک جملہ لکھ دو کہ یہ مُلّا مجھے آرام سے رکھتا ہے۔ یہ بڑا مشکل کام ہے، لیکن کس طریقے سے کہا اور کیسے تلافی کی؟ اوّل تو یہ حضرات اللہ والے تھے، کوئی اللہ والا کسی کو ستاتا ہی نہیں، چیونٹیوں کو بھی نہیں ستاتا۔
تفسیرِابرار
علامہ بدرالدین عینی رحمۃ اللہ علیہ نے شرح بخاری عمدۃ القاری میں ابرار کی تفسیر کرتے ہوئے خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ  کا قول نقل کیا ہے کہ ابرار کو ن لوگ ہیں۔ قَالَ الْحَسَنُ الْبَصْرِیُّ فِیْ تَفْسِیْرِ الْاَبْرَارِ: اَلَّذِیْنَ لَا یُؤْذُوْنَ الذَّرَّ وَلَا یَرْضَوْنَ الشَّرَّ16؎ جو چیونٹی کو بھی تکلیف نہیں دیتے اور کسی شر اور نافرمانی سے اپنے دل کو خوش نہیں کرتے، بلکہ صدمہ و غم محسوس کرتے ہیں۔حضرت شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا کہ ایک ولی اللہ جارہا تھا، اس نے کسی کو گناہ کرتے دیکھ لیا، خود گناہ نہیں کیا، صرف گناہ کرتے دیکھ لیا،لوٹ آئےاور چار پائی پر لیٹ گئے اور صدمہ و غم سے روتے رہے کہ آہ! میرے اللہ کی نافرمانی کی جارہی ہے، یہاں تک کہ جب پیشاب ہوا تو پیشاب میں خون آگیا۔ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃاللہ علیہ  نے فرمایا کہ یہ ہیں اللہ والے کہ جن کو خدا کی نافرمانی دیکھ کر اتنا غم ہوا کہ پیشاب میں خون آگیا۔ ایک ہم لوگ ہیں کہ اگر کہیں گناہ کرتے دیکھ لیں، تو دل میں گندے خیالات آجاتے ہیں کہ اپنا بھی حصہ لگالو۔
(مرتب عرض کرتا ہے کہ مجلس میں موجود کچھ حضرات ادھر اُدھر دیکھ رہے تھے، اُن سے حضرت والا نے فرمایا کہ) میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ بجائے آنے جانے والوں کو دیکھنے کے آپ کارخ میری طرف ہونا چاہیے۔ دیکھیے، ریڈیو کی سوئی جہاں گھمادو اسی ملک کی خبر آنے لگتی ہے۔ اگر ریاض سے لگ گئی تو  کعبہ شریف  کا لبیک آنے لگے گا، ماسکو پر چلی گئی تو روس کی خبریں آنے لگیں گی۔ اللہ والے جب اپنے دل کی سوئی اللہ تعالیٰ کی طرف کرلیتے ہیں تو عالمِ غیب سے علوم کا الہام ہونے لگتا ہے، عالم غیب سے خبریں آنے لگتی ہیں۔ تو میں عرض کررہا تھا ؎
_____________________________________________
16؎   عمدۃ القاری :218/1، باب المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ،دار الکتب العلمیۃ، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter