Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

35 - 42
علیہ نے اس آیت کے ترجمہ میں بھی اس کی رعایت کی، اَیْ فِیْ وَقْتِ رَحْمَۃِ رَبِّیْ23؎ یعنی جب ہمارے رب کی رحمت کا سایہ ہوگا تب ہی ہم اس ظالم نفس سے بچ سکتے ہیں، فِیْ سے ظرفیہ بنایا، وَقْت سے زمانیہ بنایا اور رَحِمَ سے مصدربنایا، لہٰذا یہ مَا ظرفیہ زمانیہ اور مصدریہ بن گیا۔ جب تک اللہ کی رحمت کا سایہ ہو یہ نفس ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،اور اللہ کی رحمت کا یہ سایہ کب ملتا ہے؟ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّہٗ وَلَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ24؎ کی دعا سے ملتا ہے، جس کا ترجمہ ہے کہ اے زندہ حقیقی! اے سنبھالنے والے! میں آپ کی رحمت سے فریاد کرتا ہوں کہ میری ہر حالت کو درست فرمادیجیے اور پلک جھپکنے بھر بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نہ کیجیے۔اور پھر اہل اللہ کی صحبت ہو، کیوں کہ صحبت اہل اللہ میں خاصیت ہے کہ لَا یَشْقٰی بِھِمْ جَلِیْسُھُمْ25؎ ان کے پاس کا بیٹھنے والا شقی یعنی بدبخت نہیں رہ سکتا، اور جب شقاوت نہیں ہوگی  تو رحمت مل جائے گی، شقاوت کے ساتھ لعنت لازم ہے۔ علامہ راغب اصفہانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا کہ لعنت کے معنیٰ ہیں خدا کی رحمت سے دُوری اور برکت کے معنیٰ کوئی پوچھے تو بتادینا کہ برکت کے معنیٰ ہیں فیضانِ رحمتِ الٰہیہ۔
اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ    کا تزکیۂ نفس سے ربط
بس اب تقریر ختم ہورہی ہے۔ عَزِیْزٌ کے معنیٰ کیا ہیں؟
اَلْقَادِرُ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ وَّلَا یُعْجِزُہٗ شَیْءٌ فِی اسْتِعْمَالِ قُدْرَتِہٖ
یعنی جو ہر شیٔ پر قادر ہو اور جس کے استعمالِ قدرت میں کوئی رکاوٹ نہ ڈال سکے، مثلاً سارا عالَم مل کر کہے کہ میں اس کو ولی اللہ نہیں ہونے دوں  گا، مگر اللہ تعالیٰ ارادہ فرمالیں کہ مجھے اپنے اس بندے کا تزکیہ کرنا ہے، اس کو ولی اللہ بنانا ہے، تو اللہ کے ارادے پر مراد کا تخلف محال  ہے اور مراد حاصل ہونالازم ہے، لہٰذا حضرت ابراہیم علیہ السلام نےاس دُعا کےفوراً بعد 
_____________________________________________
23؎     روح المعانی:13/2، یوسف (53)،داراحیاء التراث، بیروت
24؎      کنزالعمال:139/2،(3498)، الباب الثامن :الدعاء،الفصل الخامس :الادعیۃ المؤقتۃ ،الفرع الثالث:ادعیۃ  الصباح والمساء،مؤسسۃ الرسالۃ
25؎  صحیح البخاری: 948/2 (6443)،باب فضل ذکراللہ تعالٰی، المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter