Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

33 - 42
یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے دلوں کو پاک کرتے ہیں باطل عقیدوں سے اور غیر اللہ کے ساتھ دل لگانے سے۔ شیخ اور مربی بھی علیٰ سبیل نیابت غیراللہ سے دل لگانے سے پاک کرتا ہے۔ اصل تزکیہ  تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے مگر نبوت ختم ہوچکی، لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے نائبین یعنی اولیاء اللہ، مشایخ اور بزرگانِ دین علیٰ سبیلِ نیابت قیامت تک یہ فریضہ انجام دیتے رہیں گے اور باطل عقیدوں اور غیر اللہ سے دلوں کو پاک کرتے رہیں گے۔ خانقاہوں میں یہی کام ہوتا ہے۔
تزکیہ کی دوسری تفسیر
تزکیہ کی دوسری تفسیر کیا ہے؟ قلوب کی طہارت کے بعد علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے نفوس کی طہارت بیا ن کی:
فَاِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
یُطَھِّرُ نُفُوْسَ الصَّحَابَۃِ عَنِ الْأَخْلَاقِ الرَّذِیْلَۃِ
یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے نفوس کو پاک کرتے ہیں گندے اخلاق سے۔ گندے اخلاق کیا ہیں؟ مثلاً: کبر ہے، عجب ہے ،حرص ہے، غصہ ہے، شہوت ہے، نہ دیکھا حلال نہ دیکھا حرام، جہاں دیکھا نمکین چہرہ، وہیں کھالیا نمک حرام اور نمک حرامی شروع کردی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم کےنفوس کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرتے تھے۔
تزکیہ کی تیسری تفسیر 
فَاِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
یُطَھِّرُ اَبْدَانَ الصَّحَابَۃِ عَنِ الْاَنْجَاسِ وَالْاَعْمَا لِ الْقَبِیْحَۃِ21؎
صحابہ کے بدن کو بھی پاک کرتے ہیں۔ کیسے؟ نجاستوں سے اپنے کو پاک رکھنا اور اعمالِ قبیحہ سے بچنا سکھاتے ہیں۔
_____________________________________________
21؎   التفسیر المظھری:166/2، بلوجستان بک دبو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter