Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

20 - 42
ہیں نظر سے بھی دیکھتے ہیں اور پاس بھی بیٹھتے ہیں، لیکن تیسرے عمل میں اکثر کو کلام ہے۔ کہتے ہیں کہ گر جاں طلبی مضایقہ نیست و  زر طلبی سخن در ایں است، جان مانگو تو حاضر، لیکن مال کی بات نہ کرنا۔ مرشد پر فدا ہونا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سیکھو۔
حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی محبت کیوں تھی؟ کیوں کہ خالقِ کائنات اُن کے دل میں تھا۔ معلوم ہوا کہ اللہ کے پیاروں سے محبت ہونا اللہ کی محبت کی دلیل ہے۔ جس کے دل میں اللہ ہوتا ہے اُس کی نگاہوں سے ساری کائنات گر جاتی ہے، ساری دنیا کی لیلائیں اُس کی نگاہوں میں بے قدر ہوجاتی ہیں، کیوں کہ ساری دنیا کی لیلاؤں کو نمک کون دیتا ہے؟ اللہ کے سوا کس کو یہ قدرت حاصل ہے؟ تو جس کے دل میں مولیٰ آتا ہے اس کے  دل کا کیا عالم  ہوگا؟ اس کے عالم کا جو عالم ہوگا سارا عالم اس کو نہیں سمجھ سکتا۔ جس کو اللہ اپنی محبت کا درد دے دے تو ساری دُنیا کی چیزیں، سورج اور چاند، سلاطین کے تخت و تاج اس کی نظروں سے گرجاتے ہیں؎
یہ    کون    آیا     کہ    دھیمی    پڑگئی     لو    شمع     محفل     کی
پتنگوں  کے    عوض   اڑنے  لگیں  چنگاریاں   دل    کی
جس کے دل میں اللہ آتا ہے تو ایسا شخص سلاطین کے تخت و تاج سے فروخت نہیں ہوتا، سورج و چاند سے فروخت نہیں ہوتا، دنیا کے حسینوں سے اور دولتوں سے فروخت نہیں ہوتا کیوں کہ وہ اپنے قلب  میں اُس مولیٰ کو لیے ہوئے ہوتا ہے جو مولیٰ سورج اور چاند کو روشنی کی بھیک دیتا ہے، جو مولائے کائنات سلاطین کو تخت و تاج کی بھیک دیتا ہے، جو مولائے کائنات ساری دنیا کی لیلاؤ ں کے چہروں کو نمک دیتا ہے، جب وہ اللہ تعالیٰ کسی کے دل میں آتا ہے تو اس کے دل کا کیا عالم ہوگا سارا عالم اس کو نہیں سمجھ سکتا۔ جس کو اللہ والوں کی غلامی کے صدقے میں اللہ تعالیٰ اپنی محبت کا ایک ذرہ درد عطا فرمادیتا ہے وہی سمجھتا ہے کہ یہ کتنی عظیم نعمت ہے۔ خواجہ صاحب فرماتے ہیں    ؎
بس ایک بجلی سی پہلے کوندی پھر اُس کے آگے خبر نہیں ہے
اللہ کے ذکر کی حالت میں کوئی تجلّی خواجہ صاحب کے قلب پر وارد ہوئی، اس کو تعبیر کرتے ہیں؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter