Deobandi Books

تعلیم و تزکیہ کی اہمیت

ہم نوٹ :

21 - 42
بس ایک بجلی سی پہلے کوندی پھر اُس کے آگے خبر نہیں ہے
مگر  جو   پہلو   کو    دیکھتا   ہوں  تو    دل   نہیں   ہے    جگر    نہیں   ہے
زندگی     زندگی      سے رہی        بے     خبر
ہم نے  دیکھے  ہیں  ایسے   بھی  اہلِ   نظر
ہم نے ایسے اللہ والوں کو دیکھا ہے کہ زندگی بھر زندگی  سے بے خبر رہے، اُن کو ہوش نہیں تھا کہ دنیا کہاں ہے؎
یہاں تو  ایک  پیغامِ جنوں   پہنچا   ہے   مستوں  کو 
ان  ہی  سے   پوچھیے   دنیا  کو   جو    دنیا   سمجھتے      ہیں
حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃاللہ علیہ کی میں نے زیارت کی ہے، میں اُن کے جنازے میں بھی شریک تھا، اُن کی نمازِ جنازہ حضرت شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمۃاللہ علیہ نے پڑھائی۔ حضرت مفتی صاحب کی ایک خاص بات بتاتا ہوں۔ ایک مرتبہ آپ نے حضرت حکیم الامت رحمۃاللہ علیہ سے عرض کیا کہ آج گھر سے خط آیا ہے، سب بچے بیمار ہیں، بیوی بھی بہت بیمار ہے، اس کی وجہ سے میں بہت تشویش میں ہوں۔ حضرت حکیم الامت رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا کہ مفتی صاحب! جب مومن کا اعتقاد مقدر پر ہے تو پھر اس کو مکدر ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ نوٹ کرلیں یہ جامعہ کے بانی کی باتیں ہیں۔ سبحان اللہ! مفتی صاحب فرماتے ہیں کہ اُسی وقت دل میں برف کی طرح ٹھنڈک آگئی، تسلیم و رضا کی کیفیت طاری ہوگئی۔سارے غم کو یہ تسلیم و رضا غمِ جاناں بنادیتا ہے؎
آلام   روزگار   کو   آساں    بنا دیا
جو  غم  ملا  اسے  غمِ جاناں   بنا دیا
(جامع عرض کرتا ہے کہ مجلس میں ایک صاحب آنکھیں بند کیے ہوئے اور سر جھکائے بیٹھے تھے۔ حضرت والا کی اُن پر نظر پڑی تو اُن سے تنبیہاً باندازِ مزاح فرمایا) دیکھیے آنکھ بند کرکے مجھ پر توجہ نہ ڈالیے،کبھی توجہ زیادہ تیز ہوجاتی ہے جس سے بے ہوش ہوجانے کا خطرہ ہوجاتا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آدمیت کی حقیقت 6 1
3 فَتَلَقّٰۤی اٰدَمُ مِنۡ رَّبِّہٖ کَلِمٰتٍ کی تفسیر 8 1
4 ایک طالب علم کے تقویٰ کا واقعہ 10 1
5 تفسیر اِعْرَاضْ عَنِ الذِّکْرْ 11 1
6 اللہ کی محبت کے غم کے معنیٰ 13 1
7 غم پروف دل 14 1
8 تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ کی مثال 15 1
9 عشقِ صدیقی سے ایک مسئلۂ سلوک کا استنباط 18 1
10 حدیثِ بخاری شریف کی عاشقانہ تشریح 22 1
11 حضرت مفتی محمد حسن امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بیعت کا واقعہ 23 1
12 بیویوں سے حُسنِ سلوک کی ترغیب 24 1
13 تفسیرِابرار 27 1
14 مجاہدہ ، تزکیہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ربط 28 1
15 مکاتبِ قرآنیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
16 مدارسِ علمیہ کے قیام کا ثبوت 29 1
17 تعلیم کتاب اور حکمت کا ربط 30 1
18 پہلی تفسیر 30 17
19 دوسری تفسیر 30 17
20 تیسری تفسیر 30 17
21 چوتھی تفسیر 31 17
22 پانچویں تفسیر 31 17
23 خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 32 1
24 تزکیہ کی اہمیت 32 1
25 تزکیہ کی پہلی تفسیر 32 24
26 تزکیہ کی دوسری تفسیر 33 24
27 تزکیہ کی تیسری تفسیر 33 24
28 تعلیم و تزکیہ کی تقدیم و تاخیر کے بعض عجیب اسرار 34 1
29 اسمائے۱عظم عَزِیْزٌ وَ حَکِیْمٌ کا تزکیۂ نفس سے ربط 35 1
Flag Counter