Deobandi Books

خون تمنا کا انعام

31 - 34
نُزُلًا  مِّنۡ غَفُوۡرٍ  رَّحِیۡمٍ کی تفسیر
اللہ تعالیٰ نے جنت میں ہر چیز کا انتظام کررکھا ہے۔ جنت میں جس چیز کو تمہارا دل چاہے گا موجود ہے اور جو مانگوگے وہ بھی موجود ہے۔ یعنی طلب اختیاری ہو یا اضطراری   دونوں پوری کردی جائیں گی۔ نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍاوریہ انعامات جو جنت میں ملیں   گے یہ ایسے نہیں ملیں گے جیسے سیٹھ لوگ اپنے ملازم یا چپڑاسی کو پھینک کر تنخواہ دیتے ہیں     یا باسی کھانا ان کو دے دیا کہ لو تم کھالو۔ نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡم ٍاللہ تعالیٰ جنتی کو اِکرام    کے ساتھ مہمانوں کی طرح دیں گے۔ نُزُلْ بمعنیٰ مہمانی کے ہیں۔ اور یہ مہمانی کیوں کریں گے؟ بوجہ رحمت کے۔ بعض اوقات رحمت کی وجہ سے چھوٹوں کو بھی پیار کرلیا جاتا ہے۔ دیکھو کبھی چھوٹے بچے آتے ہیں تو ماں باپ ان کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ جاتے ہیں  کہ میرا بیٹا آرہا ہے۔ اور پھر ان کو لاکر بڑے اکرام سے کھانا کھلاتے ہیں۔ تو کیا اس بات سے باپ چھوٹا ہوگیا؟ نہیں!یہ غلبۂ  محبت ورحمت ہوتا ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جنت میں ہم تمہارا جو اکرام کریں گے وہ اس لیے ہوگا کہ ہم غفور اور رحیم ہیں، بوجہ میری مغفرت اور شانِ رحمت کے ہوگا، بوجہ رحمت کے مجھے پیار آئے گا کہ انہوں نے میری خاطر بڑے غم اُٹھائے، بڑے مجاہدے کیے۔
حسنِ خاتمہ کے لیے تین اعمال
ایمان اور استقامت پر کیا کیا انعامات ملیں گے وہ آپ نے قرآن پاک کی تفسیر سے سن لیے لیکن جس حسنِ خاتمہ کے نسخے کا وعدہ تھا وہ ان شاء اللہ آیندہ بیان کروں گا۔ فی الحال اجمالاً بیان کردیتا ہوں اور تفصیل پھر آیندہ تاکہ اس کا انتظار اور شوق رہے۔
حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایمان پر خاتمے کے لیے تین عمل کرلو، ان کی برکت سے ان شاء اللہ ایمان پر خاتمہ ہوگا:
۱) موجودہ ایمان پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہو۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے:
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اللہ کی پارٹی 7 1
3 اقلیت کمتری کی دلیل نہیں 7 1
4 دس پشتوں تک رحمت کا نزول 8 1
5 مومنینِ کاملین کی اولاد کا ایک خاص اعزاز 9 1
6 اِلْحَاقْ مَعَ الْکَامِلِیْنْ کے متعلق ایک مسئلۂ سلوک 10 1
7 اللہ والوں سے بدگمانی کا انجام 10 1
8 کلام اللہ میں تقدیم وتاخیر کے عجیب اسرار 12 1
9 گناہ کے مزے کی مثال 13 1
10 روحانی ڈاکٹر اور ان کا طریقۂ علاج 14 1
11 گناہ خودبخود چھوٹ سکتے ہیں 15 1
12 خونِ تمنّا تقویٰ کی بنیاد ہے 17 1
13 خونِ تمنّا کا انعام کیا ہے؟ 18 1
14 اللہ کے راستے کی لذّت کیسے ملتی ہے؟ 19 1
15 اللہ والا بننے کا طریقہ 20 1
16 اللہ کی محبت کے مزے 21 1
17 استقامت کے معنیٰ 22 1
18 تذکرہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 25 1
19 استقامت کا انعام 26 1
20 تفسیر نَحۡنُ اَوۡلِیٰٓؤُکُمۡ... الخ 27 1
21 تکمیلِ تمنّا کی جگہ جنت ہے 28 1
22 حوروں سے زیادہ حسین 29 1
23 اہلِ جنت کی شان 29 1
24 نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کی تفسیر 31 1
25 حسنِ خاتمہ کے لیے تین اعمال 31 1
Flag Counter