Deobandi Books

خون تمنا کا انعام

12 - 34
پس اللہ والوں پر کسی عیب کا الزام مت لگاؤ اور نہ ان کی عیب جوئی کرو، ورنہ اس کا انجام کیا ہوگا؟ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ پہاڑ کے دامن کے ایک ذرے نے پہاڑ سے کہا کہ اے پہاڑ! میں تجھ کو تولوں گا، تو بہت ہی سر اُٹھائے ہوئے ہے، میں تجھے تولنا چاہتا ہوں کہ تجھ میں کتنا وزن ہے؟ تیری کیا بلندیاں ہیں؟ تو پہاڑ نے ہنس کر کہا: اے ذرۂ  ناخلف، گستاخ، بدتمیز! اگر تو مجھے ترازو میں رکھے گا تو قبل اس کے کہ تو میری معرفت حاصل کرے تیری ترازو ہی ٹوٹ جائے گی، ترازو کا ہی پتا نہیں چلے گا۔ اللہ والوں کو آزمانے والے خود آزمایش میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور بلاؤں میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔
ایمان لانا اور ایمان لانے کے بعد اس پر جم کر رہنا یعنی استقامت سے رہنا ،اس کے متعلق ایک مضمون تفسیر بیان القرآن سے بیان کروں گا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتے ہیں کہ ایمان لانا اور ایمان پر جم کر رہنا اور اس جم کر رہنے پر مرتے وقت کیا کیا انعامات ملتے ہیں؟ قرآنِ پاک کی روشنی میں پیش کروں گا اور ایمان پر مرنے کا نسخہ بھی بیان کروں گا جو حکیم الامت مولانا  شاہ اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے بتایا ہے تاکہ ہر مسلمان کو ایمان پر موت آئے، کافر ہوکر نہ مرے، مگر یہ بات آخر میں بیان کروں گا، اگر بھول جاؤں تو یاد دلادیجیے گا۔
کلام اللہ میں تقدیم وتاخیر کے عجیب اسرار
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اِنَّ  الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَا اللہُ جن لوگوں نے دل سے اقرار کیا کہ ہمارا حقیقی رب صرف اللہ ہے۔ آج میں تفسیر دیکھ رہا ہوں، لیکن اس سے پہلے بنگلہ دیش میں اس آیت پر بیان کیا تھا تو میں نے یہی عرض کیا تھا کہ اصل میں عبارت تھی اَللہُ رَبُّنَا  اللہ مبتدا ہے، کیوں کہ رَبُّنَا کو مبتدا بنانا صحیح نہیں، اگرچہ اس میں نحویوں نے اختلاف کیا ہے، مگر میں نے کہا کہ میں کسی نحوی کی بات نہیں مانوں گا، اس لیے کہ علمائے نحو کا اس پر اجماع ہے کہ مبتدا مسند الیہ ہوتا ہے اور مسند الیہ اتنا قوی ہونا چاہیے کہ خبر اس پر سہارا لے سکے۔ پس اللہ اسم ذات ہے اور رب صفت ہے، صفت کے مقابلے میں ذات پر اسناد کیا جائے گا،چناں چہ حضرت حکیم الامت نے بھی یہی ترجمہ کیا اور اللہ کو مبتدا بنایا۔ مبتدا کو جب مؤخر کیا تو معنیٰ حصر کے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اللہ کی پارٹی 7 1
3 اقلیت کمتری کی دلیل نہیں 7 1
4 دس پشتوں تک رحمت کا نزول 8 1
5 مومنینِ کاملین کی اولاد کا ایک خاص اعزاز 9 1
6 اِلْحَاقْ مَعَ الْکَامِلِیْنْ کے متعلق ایک مسئلۂ سلوک 10 1
7 اللہ والوں سے بدگمانی کا انجام 10 1
8 کلام اللہ میں تقدیم وتاخیر کے عجیب اسرار 12 1
9 گناہ کے مزے کی مثال 13 1
10 روحانی ڈاکٹر اور ان کا طریقۂ علاج 14 1
11 گناہ خودبخود چھوٹ سکتے ہیں 15 1
12 خونِ تمنّا تقویٰ کی بنیاد ہے 17 1
13 خونِ تمنّا کا انعام کیا ہے؟ 18 1
14 اللہ کے راستے کی لذّت کیسے ملتی ہے؟ 19 1
15 اللہ والا بننے کا طریقہ 20 1
16 اللہ کی محبت کے مزے 21 1
17 استقامت کے معنیٰ 22 1
18 تذکرہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 25 1
19 استقامت کا انعام 26 1
20 تفسیر نَحۡنُ اَوۡلِیٰٓؤُکُمۡ... الخ 27 1
21 تکمیلِ تمنّا کی جگہ جنت ہے 28 1
22 حوروں سے زیادہ حسین 29 1
23 اہلِ جنت کی شان 29 1
24 نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کی تفسیر 31 1
25 حسنِ خاتمہ کے لیے تین اعمال 31 1
Flag Counter