Deobandi Books

خون تمنا کا انعام

7 - 34
اس سے نہ ڈرو کہ زمانہ ہم پر ہنسے گا۔ اگر زمانہ ہنسے گا تو قیامت کے دن تمہیں رونا نہیں پڑے گا، آپ ہنسیں گے اور زمانے کو رونا پڑے گا، کیوں کہ ہنسنے والا احمق اور اللہ ورسول کا نافرمان ہوگا۔
اہل اللہ کی پارٹی
جو لوگ اللہ کے دین پر قائم رہتے ہیں ان کی پارٹی بہت بڑی ہے۔ یہ مت سمجھو کہ ملّاؤں کی پارٹی تھوڑی ہے۔ ملّاؤں کی پارٹی تھوڑی نہیں ہے۔ ایک شخص اللہ والا بنتا ہے تو تمام انبیاء علیہم السلام اس کے ساتھ ہیں، تمام صحابہ اس کے ساتھ ہیں، بے شمار فرشتے اس کے ساتھ ہیں، ساری زمین کے اولیاء اللہ اس کے ساتھ ہیں اور اللہ اس کے ساتھ ہے اور کس کا ساتھ چاہتے ہو؟ کیوں احساسِ کمتری میں مبتلا ہو کہ داڑھی رکھ لوں گا توملّا بن جاؤں گا یا دین پر چلوں گا تو اس معاشرے میں تنہا رہ جاؤں گا اور اقلیت کی وجہ سے لوگ مجھے حقارت سے دیکھیں گے اور ہنسیں گے۔
اقلیت کمتری کی دلیل نہیں
افسوس کہ آپ اقلیت میں ہونے سے ڈرتے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو دیکھ کر لوگ ہنسیں گے۔ سورج کبھی نہیں ڈرتا کہ چوں کہ میں اکیلا ہوں، لہٰذا ٹوٹ ٹوٹ کر ستاروں کی اکثریت میں تبدیل ہوجاؤں، بلکہ سورج جگمگاتا ہوا،اپنا تابناک چہرہ لیے ہوئے اکیلا نکلتا ہے،تو ستاروں کو ٹھینگا دکھا دیتا ہے کہ جاؤ، بھاگ جاؤ یہاں سے، اب تمہاری کوئی ضرورت نہیں۔ سارے ستارے روپوش ہوجاتے ہیں، ستاروں میں دم نہیں ہے کہ سورج کے مقابلے میں آسکیں۔ اب اس شعر کو سمجھیے   ؎
ہم  کو   مٹا  سکے    یہ  زمانے   میں   دَم   نہیں
ہم  سے  زمانہ  خود  ہے  زمانے  سے  ہم   نہیں
جس طرح ستاروں میں دم نہیں ہے کہ سورج کا مقابلہ کرسکیں، اسی طرح کسی اللہ والے کے مقابلے میں ساری کائنات ایک طرف ہوجائے تو اس کا بال بھیگا نہیں کرسکتی، سارا زمانہ اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، کیوں کہ اللہ اس کے ساتھ ہے، بلکہ اس کو بگاڑنے والے بگڑ جاتے ہیں اور صرف
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اللہ کی پارٹی 7 1
3 اقلیت کمتری کی دلیل نہیں 7 1
4 دس پشتوں تک رحمت کا نزول 8 1
5 مومنینِ کاملین کی اولاد کا ایک خاص اعزاز 9 1
6 اِلْحَاقْ مَعَ الْکَامِلِیْنْ کے متعلق ایک مسئلۂ سلوک 10 1
7 اللہ والوں سے بدگمانی کا انجام 10 1
8 کلام اللہ میں تقدیم وتاخیر کے عجیب اسرار 12 1
9 گناہ کے مزے کی مثال 13 1
10 روحانی ڈاکٹر اور ان کا طریقۂ علاج 14 1
11 گناہ خودبخود چھوٹ سکتے ہیں 15 1
12 خونِ تمنّا تقویٰ کی بنیاد ہے 17 1
13 خونِ تمنّا کا انعام کیا ہے؟ 18 1
14 اللہ کے راستے کی لذّت کیسے ملتی ہے؟ 19 1
15 اللہ والا بننے کا طریقہ 20 1
16 اللہ کی محبت کے مزے 21 1
17 استقامت کے معنیٰ 22 1
18 تذکرہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 25 1
19 استقامت کا انعام 26 1
20 تفسیر نَحۡنُ اَوۡلِیٰٓؤُکُمۡ... الخ 27 1
21 تکمیلِ تمنّا کی جگہ جنت ہے 28 1
22 حوروں سے زیادہ حسین 29 1
23 اہلِ جنت کی شان 29 1
24 نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کی تفسیر 31 1
25 حسنِ خاتمہ کے لیے تین اعمال 31 1
Flag Counter