Deobandi Books

خون تمنا کا انعام

25 - 34
تذکرہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مَردوں میں سب سے پہلے مسلمان ہیں۔ خود فرماتے ہیں کہ اَنَا اَوَّلُ الْاِسْلَامِ میرا اسلام اوّل ہے یعنی میں سب سے پہلا مسلمان ہوں۔ ان کے والد کا نام ابوقحافہ ہے۔اور صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی چند خصوصیات ہیں جو اُمت کے کسی دوسرے صحابی کو حاصل نہیں۔ پہلی خصوصیت یہ کہ اُمت میں سب سے پہلے جنت میں جائیں گے۔ دوسری خصوصیت یہ ہے کہ سب سے پہلے اسلام لانے والے ہیں۔ تیسری یہ کہ ان کی چار پشت صحابی ہے، کسی دوسرے صحابی کو یہ مقام حاصل نہیں ہے۔شیخ ولی الدین، صاحبِ مشکوٰۃ اسماء الرجال میں فرماتے ہیں کہ کسی صحابی کو یہ نعمت حاصل نہیں کہ اس کی چار پشت صحابی ہو۔ سبحان اللہ! یہ اللہ کی عطا ہے۔ چوتھی خصوصیت ہے:
لَمْ یُفَارِقْہُ فِی الْجَاھِلِیَّۃِ وَلَا فِی الْاِسْلَامِ
یعنی بعضے لوگ تو اسلام لانے کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر عاشق ہوئے، لیکن یہ اسلام لانے سے پہلے بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دوست تھے۔ یہ الاکمال فی اسماء الرجال کی عبارت نقل کررہا ہوں۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کے انتظامات پہلے ہی آسمانوں میں ہوچکے تھے۔ روایت میں ہے کہ شام میں انہوں نے ایک خواب دیکھا تھا جس کو انہوں نے ایک نصرانی پادری سے بیان کیا کہ میں نے یہ خواب دیکھا ہے، اس کی تعبیر بتاؤ۔ اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کا اعلان نہیں فرمایا تھا۔ نصرانی پادری نے خواب سن کر کہا کہ اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کے مکہ شریف میں ایک نبی پیدا ہوں گے۔
وَاَنْتَ تَکُوْنُ وَزِیْرَہٗ فِیْ حَیَاتِہٖ وَخَلِیْفَتَہٗ بَعْدَ وَفَاتِہٖ
ان کی حیات میں آپ ان کے وزیر ہوں گے اور ان کی وفات کے بعد ان کے خلیفہ ہوں گے۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلانِ نبوت فرمایا تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جاکر عرض کیا کہ مَا الدَّلِیْلُ عَلٰی مَا تَدَّعِیْ ؟آپ جس چیز کا دعویٰ فرماتے ہیں یعنی نبوت کا تو آپ کے پاس اپنے اس دعویٰ کی کیا دلیل ہے؟
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اللہ کی پارٹی 7 1
3 اقلیت کمتری کی دلیل نہیں 7 1
4 دس پشتوں تک رحمت کا نزول 8 1
5 مومنینِ کاملین کی اولاد کا ایک خاص اعزاز 9 1
6 اِلْحَاقْ مَعَ الْکَامِلِیْنْ کے متعلق ایک مسئلۂ سلوک 10 1
7 اللہ والوں سے بدگمانی کا انجام 10 1
8 کلام اللہ میں تقدیم وتاخیر کے عجیب اسرار 12 1
9 گناہ کے مزے کی مثال 13 1
10 روحانی ڈاکٹر اور ان کا طریقۂ علاج 14 1
11 گناہ خودبخود چھوٹ سکتے ہیں 15 1
12 خونِ تمنّا تقویٰ کی بنیاد ہے 17 1
13 خونِ تمنّا کا انعام کیا ہے؟ 18 1
14 اللہ کے راستے کی لذّت کیسے ملتی ہے؟ 19 1
15 اللہ والا بننے کا طریقہ 20 1
16 اللہ کی محبت کے مزے 21 1
17 استقامت کے معنیٰ 22 1
18 تذکرہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 25 1
19 استقامت کا انعام 26 1
20 تفسیر نَحۡنُ اَوۡلِیٰٓؤُکُمۡ... الخ 27 1
21 تکمیلِ تمنّا کی جگہ جنت ہے 28 1
22 حوروں سے زیادہ حسین 29 1
23 اہلِ جنت کی شان 29 1
24 نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کی تفسیر 31 1
25 حسنِ خاتمہ کے لیے تین اعمال 31 1
Flag Counter