Deobandi Books

خون تمنا کا انعام

15 - 34
گناہ خودبخود چھوٹ سکتے ہیں
اس پرحضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ ایک آدمی رشوت لینے کا عادی ہے، اس نے سوچا کہ بھائی آج کل بہت ہی کڑکی ہے۔ میمن کی زبان میں کڑکی کہتے ہیں جب پیسے کی تنگی ہوجاتی ہے، میں اس وقت میمن کی زبان بول رہا ہوں۔ اس کے بعد اس نے سوچا کہ لمبا ہاتھ مارنا چاہیے۔ اس نے اپنے دفتر سے بیس ہزار روپے رشوت لی اور موٹر سائیکل پر گھر کی جانب روانہ ہوگیا۔ راستے میں دیکھتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل اس کے پاس آکر رُکی، اس پر اس کا گہرا دوست بیٹھا تھا، اس نے آتے ہی کان میں کہا کہ ڈی آئی جی صاحب مع اپنی پولیس گارڈ کے جیپ پر سوار تم کو پکڑنے آرہے ہیں، کیوں کہ تم نے جو رقم رشوت کے طورپر لی ہےاس پر پولیس افسران کے دستخط ہیں، رشوت ستانی کے جرم کو ختم کرنے کے لیے سرکاری طورپر یہ اسکیم چلائی گئی ہے،تاکہ ایسے دوچار کیس پکڑے جائیں تو معاشرے سے رشوت ختم ہوجائے۔ بس یہ سنتے ہی مارے ڈر کے اس کا دل دھڑکنے لگا، اس کے دوست نے کہا کہ ابھی جیپ دو میل کے فاصلے پر ہے اور تیزی سے آرہی ہے اور تمہارا پتا بھی انہوں نے نوٹ کرلیا ہے۔ اب اس نے جلدی سے اِدھر اُدھر دیکھا تو ایک گٹر کا ڈھکن کھلا ہوا تھا۔ جب اس نے ڈھکن کھلا ہوا دیکھا، تو کہا:اللہ جزائے خیر دے کے ایم سی والوں کو یا اس چور کو جزائے خیر دے جس نے اس کا ڈھکن چرایا ہے اور اس چور کو ہدایت دے دے کہ آیندہ وہ چوری نہ کرے، پھر اس نے جلدی سے گٹر میں بیس ہزار کے نوٹ ڈال دیے۔ اس کے بعد اس نے اطمینان کا سانس لیا اور شکر ادا کیا کہ آج تو یہ گٹر بڑا کام آیا۔ پھر حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نے لوگوں سے پوچھا کہ بتاؤ اس وقت اس شخص کو بیس ہزار رشوت کے روپے چھوڑنے پڑے یا چھوٹ گئے اور چھوڑکر خوشی ہوئی یا ناگواری؟ وہ تو خوش ہوکر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کررہا تھا کہ جان بچی، کیوں کہ جانتا تھا کہ اگر میں ان نوٹوں سمیت   پکڑا جاتا تو جیل کی ہوا کھانی پڑتی، بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑجاتا۔ تو اللہ والوں یعنی اللہ سے ڈرنے والوں کی صحبت کی برکت سے اللہ کا خوف اور جنت اور دوزخ اور قیامت کا میدان ساری چیزیں گویا کہ نظروں کے سامنے آجاتی ہیں پھر آدمی سوچتا ہے کہ بھئی گناہ کرنا تو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اللہ کی پارٹی 7 1
3 اقلیت کمتری کی دلیل نہیں 7 1
4 دس پشتوں تک رحمت کا نزول 8 1
5 مومنینِ کاملین کی اولاد کا ایک خاص اعزاز 9 1
6 اِلْحَاقْ مَعَ الْکَامِلِیْنْ کے متعلق ایک مسئلۂ سلوک 10 1
7 اللہ والوں سے بدگمانی کا انجام 10 1
8 کلام اللہ میں تقدیم وتاخیر کے عجیب اسرار 12 1
9 گناہ کے مزے کی مثال 13 1
10 روحانی ڈاکٹر اور ان کا طریقۂ علاج 14 1
11 گناہ خودبخود چھوٹ سکتے ہیں 15 1
12 خونِ تمنّا تقویٰ کی بنیاد ہے 17 1
13 خونِ تمنّا کا انعام کیا ہے؟ 18 1
14 اللہ کے راستے کی لذّت کیسے ملتی ہے؟ 19 1
15 اللہ والا بننے کا طریقہ 20 1
16 اللہ کی محبت کے مزے 21 1
17 استقامت کے معنیٰ 22 1
18 تذکرہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 25 1
19 استقامت کا انعام 26 1
20 تفسیر نَحۡنُ اَوۡلِیٰٓؤُکُمۡ... الخ 27 1
21 تکمیلِ تمنّا کی جگہ جنت ہے 28 1
22 حوروں سے زیادہ حسین 29 1
23 اہلِ جنت کی شان 29 1
24 نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کی تفسیر 31 1
25 حسنِ خاتمہ کے لیے تین اعمال 31 1
Flag Counter