Deobandi Books

خون تمنا کا انعام

19 - 34
تکلیف کے سوا کیا ملے گا ؟تو یہ تکلیف اُٹھانے کا حوصلہ نہ ہونا قلتِ محبت کی علامت ہے۔ حضرت سرمد فرماتے ہیں کہ؎
سرمد  گلہ   اختصار     می   باید   کرد
یک  کار  ازیں  دو  کار  می  باید  کرد
سرمد شکوہ شکایت مت کرو، دو کام میں سے ایک کام کرڈالو؎
یا تن  برضائے  دوست  می  باید  داد
یا   قطع   نظر   ز   یار   می   باید   کرد
یا جسم کو اللہ کی رضا پر فدا کردو یا دوستی و وفاداری کے دعویٰ سے دست بردار ہوجاؤ۔ جو یہ شکوہ گلہ کرتا ہے کہ بھئی نظر بچانا تو بہت مشکل ہے، وہ کس منہ سے کہتا ہے کہ مجھے اللہ تک پہنچنا ہے، اللہ والا بننا ہے۔ اگر شکلوں سے نظر بچانا مشکل ہے تو یہ مشکل تمہاری ہی پیدا کی ہوئی ہے۔ شکل اشکال سے ہے، اشکال کا مادہ شکل ہے، آپ اشکال کے مادے میں گھستے ہی کیوں ہو؟ اسی لیے شکل سے اشکال میں اور اشکال سے مشکل میں پڑجاتے ہو۔ آپ شکلوں کو اگر نہ دیکھیں تو راستہ آسان ہے۔
اللہ کے راستے کی لذّت کیسے ملتی ہے؟
میرے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ حکیم اختر! اللہ کا راستہ مشکل ضرور ہے، مگر اللہ تعالیٰ نے اس کو لذیذ بنانے کا نسخہ    قرآنِ پاک میں نازل فرمادیا:
کُوۡنُوۡا مَعَ  الصّٰدِقِیۡنَ9؎
اللہ والوں یعنی اللہ سے ڈرنے والوں کے پاس رہو، تو ان کی برکت سے اللہ کا راستہ صرف آسان نہیں ہوگا بلکہ مزیدار بھی ہوجائے گا، ایک ہی سجدے میں مزہ آجائے گا، اس کے 
_____________________________________________
9؎   التوبۃ:119
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اللہ کی پارٹی 7 1
3 اقلیت کمتری کی دلیل نہیں 7 1
4 دس پشتوں تک رحمت کا نزول 8 1
5 مومنینِ کاملین کی اولاد کا ایک خاص اعزاز 9 1
6 اِلْحَاقْ مَعَ الْکَامِلِیْنْ کے متعلق ایک مسئلۂ سلوک 10 1
7 اللہ والوں سے بدگمانی کا انجام 10 1
8 کلام اللہ میں تقدیم وتاخیر کے عجیب اسرار 12 1
9 گناہ کے مزے کی مثال 13 1
10 روحانی ڈاکٹر اور ان کا طریقۂ علاج 14 1
11 گناہ خودبخود چھوٹ سکتے ہیں 15 1
12 خونِ تمنّا تقویٰ کی بنیاد ہے 17 1
13 خونِ تمنّا کا انعام کیا ہے؟ 18 1
14 اللہ کے راستے کی لذّت کیسے ملتی ہے؟ 19 1
15 اللہ والا بننے کا طریقہ 20 1
16 اللہ کی محبت کے مزے 21 1
17 استقامت کے معنیٰ 22 1
18 تذکرہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 25 1
19 استقامت کا انعام 26 1
20 تفسیر نَحۡنُ اَوۡلِیٰٓؤُکُمۡ... الخ 27 1
21 تکمیلِ تمنّا کی جگہ جنت ہے 28 1
22 حوروں سے زیادہ حسین 29 1
23 اہلِ جنت کی شان 29 1
24 نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کی تفسیر 31 1
25 حسنِ خاتمہ کے لیے تین اعمال 31 1
Flag Counter