Deobandi Books

خون تمنا کا انعام

21 - 34
ہے کہ آپ لوگ دیسی آم کو لنگڑا آم بناتے ہیں، ذرا ہم کو بھی لنگڑا آم بنادو، کیوں کہ ہمیں جو کھارہا ہے تھوک رہا ہے، تو میرا دام بھی کم ہے، نام بھی کچھ نہیں اور کام بھی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے اور فوراً لنگڑے آم کی قلم لگادی، دیسی آم کے ساتھ لنگڑے آم کی شاخ کاٹ کر پٹی باندھ دی اور دیسی آم کو کاٹتے رہے، اس کو نہیں بڑھنے دیا؎
جب تک فنائے  رائے  کی ہمت نہ پائیے
کیوں آپ اہلِ عشق کی محفل میں جائیے
چند دن کے بعد دیسی آم لنگڑا آم بن گیا، لذت بھی بدل گئی، نام بھی بدل گیا، کام بھی بدل گیا، دام بھی بدل گیا۔ لنگڑا آم بننے کا شوق ہے تو اپنے آپ کو مٹانا بھی پڑے گا۔
تِلّی کے تیل نے کہا کہ مجھے تو کوئی پوچھتا ہی نہیں، قیمت بھی بہت معمولی ہے اور گلِ روغن صاحب کی بڑی قیمت ہے، بڑے بڑے بادشاہ اور شیخ اور مفتی گل روغن سر میں لگارہے ہیں اور تِلّی کے تیل کو معمولی لوگ لگاتے ہیں۔ تو جو گل روغن بنانے والا تھا اس نے کہا کہ بھئی تم بھی گل روغن بن جاؤ۔ اس نے پوچھا کیسے؟ کہا کہ پہلے تمہیں ذرا  رگڑنا پڑے گا، تمہاری بھوسی چھڑانی پڑے گی،یعنی چھلکا اُتارنا پڑے گا تاکہ گلاب کے پھول میں رکھنے کے بعد اس کی خوشبو تیرے اندر گھس جائے۔ موٹے موٹے پردوں میں جو تیرا تیل گھسا ہے وہ کیسے گلاب کی خوشبو کو لے سکتا ہے؟ اس کے لیے مجاہدہ کرنا پڑے گا، مجاہدہ کے بعد گلاب کے پھولوں کی خوشبو تجھ میں داخل ہوگی۔
نگاہ بچانے کا غم جو ہوتا ہے دل کی بھوسی چھڑادیتا ہے، نفس کے چھلکے اُترجاتے ہیں، اس کے بعد پھر ذکر اللہ کا مزہ دیکھو۔ ایک نظر بچاکر آؤ اور تسبیح اُٹھاؤ اور ایک بار اللہ کہو، پھر دیکھو کہ اللہ کہنے میں کیا نور محسوس ہوتا ہے۔
اللہ کی محبت کے مزے
کنز العمال میں حدیثِ قدسی منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: جو شخص میرے خوف سے اپنی نظر بچائے گا، میں اس کو ایسا انعام عطا کروں گا جس کی حلاوت وہ اپنے قلب میں پائے گا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اہل اللہ کی پارٹی 7 1
3 اقلیت کمتری کی دلیل نہیں 7 1
4 دس پشتوں تک رحمت کا نزول 8 1
5 مومنینِ کاملین کی اولاد کا ایک خاص اعزاز 9 1
6 اِلْحَاقْ مَعَ الْکَامِلِیْنْ کے متعلق ایک مسئلۂ سلوک 10 1
7 اللہ والوں سے بدگمانی کا انجام 10 1
8 کلام اللہ میں تقدیم وتاخیر کے عجیب اسرار 12 1
9 گناہ کے مزے کی مثال 13 1
10 روحانی ڈاکٹر اور ان کا طریقۂ علاج 14 1
11 گناہ خودبخود چھوٹ سکتے ہیں 15 1
12 خونِ تمنّا تقویٰ کی بنیاد ہے 17 1
13 خونِ تمنّا کا انعام کیا ہے؟ 18 1
14 اللہ کے راستے کی لذّت کیسے ملتی ہے؟ 19 1
15 اللہ والا بننے کا طریقہ 20 1
16 اللہ کی محبت کے مزے 21 1
17 استقامت کے معنیٰ 22 1
18 تذکرہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 25 1
19 استقامت کا انعام 26 1
20 تفسیر نَحۡنُ اَوۡلِیٰٓؤُکُمۡ... الخ 27 1
21 تکمیلِ تمنّا کی جگہ جنت ہے 28 1
22 حوروں سے زیادہ حسین 29 1
23 اہلِ جنت کی شان 29 1
24 نُزُلًا مِّنۡ غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کی تفسیر 31 1
25 حسنِ خاتمہ کے لیے تین اعمال 31 1
Flag Counter