ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2016 |
اكستان |
|
اَلبتہ یہ بھی حقیقت ہے کہ اِس ساری صورتِ حال کے اصل ذمہ دار ہم مسلمان خود ہیں ہمارے اَندر آپس کا اِتفاق مفقود ہے مسلمان حکمرانوں کی اکثریت عیاشیوں میں مست ہے باقی ایک دُوسرے کے خون کے پیاسے بنے ہوئے ہیں۔ عوام ہوں یا خواص سب کے لیے موجودہ حالات میں جس اَمر کی بہت زیادہ ضرورت ہے وہ ہے''خود اِحتسابی'' جب تک ہم ایک دُوسرے کو کوستے ہی رہیں گے اور اپنے گریبانوں میں نہیں جھانکیں گے حالات بد سے بد تر ہوتے چلے جائیں گے لہٰذا ہمارے لیے اپنا اپنا محاسبہ کرتے ہوئے رُجوع اِلی اللہ کے سوا کوئی صورت موجودہ بحرانوں سے نکلنے کی نہیں ہے۔ ماہِ مبارک آنے کو ہے عالمِ اِسلام کو اللہ توفیق دے کہ وہ اپنی صفوں میں اِنتشار کو ختم کر کے اِتحاد و اِتفاق پیدا کرے اِسلامی قوانین کو نافذ کرے تاکہ تائید ِغیبی کی برکت سے تاریکیاں چھٹ جائیں اور پھر سے روشنی کا سفر شروع ہوجائے۔ ماہنامہ اَنوار مدینہ لاہور میں اِشتہار دے کر آپ اپنے کاروبار کی تشہیر اور دینی اِدارہ کا تعاون ایک ساتھ کر سکتے ہیں ! نرخ نامہ بیرون ٹائٹل مکمل صفحہ 2000 اَندرون رسالہ مکمل صفحہ 1000 اَندرون ٹائٹل مکمل صفحہ1500 اَندرون رسالہ نصف صفحہ500