Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2016

اكستان

42 - 66
(٥)  قیام کی حالت میںمصلی کے لیے حکم ہے کہ نگاہ سجدہ کی جگہ پرہوکیونکہ اِس سے دل جمعی پیداہوتی ہے اورخشوع وخضوع کے آثارنمایاںہوتے ہیں،دیکھ کر قرآن پڑھنے کی صورت میںنگاہ یقیناقرآنِ مجیدکے صفحات و حروف پرہوگی جس سے نمازکاایک اہم اَدب فوت ہوجائے گا۔
اِمام اِبن کثیررحمة اللہ علیہ نے لکھاہے  :  
قَالَ شَرِیْکُ الْقَاضِیْ:  یَنْظُرُ فِیْ حَالِ قِیَامِہ اِلٰی مَوْضعِ سُجُوْدِہ کَمَا قَالَ جَمْہُوْرُ الْجَمَاعَةِ  لِاَنَّہ' اَبْلَغُ فِ الْخُضُوْعِ وَآکَدُ فِی الْخُشُوْعِ وَقَدْ وَرَدَ بِہِ الْحَدِیْثُ   ١  
''قاضی شریک رحمة اللہ علیہ نے فرمایا  :  قیام کی حالت میںمصلی کی نظر سجدہ کی جگہ پرہونی چاہیے،جمہورنے یہی فرمایاہے اِس لیے کہ یہ خشوع وخضوع کی اَعلیٰ ترین کیفیت ہے اوراِس سلسلے میںحدیث بھی واردہوئی ہے۔''
اِمام محمدرحمة اللہ علیہ نے مؤطامیں لکھاہے  : 
یَنْبَغِیْ لِلْمُصَلِّی اِذَا قَامَ فِیْ صَلَاتِہ اَنْ یَّرْمِیَ بِبَصَرِہ اِلٰی مَوْضعِ سُجُوْدِہ ، وَھُوَ قَوْلُ اَبِْ حَنِیْفَةَ  .(المؤطا باب وضع الیمین علی الیسار رقم الحدیث:  ٢٩١ )
''مصلی جب قیام کی حالت میں ہوچاہیے کہ وہ اپنی نگاہ سجدہ کی جگہ پر رکھے اوریہی اِمام اَبوحنیفہ رحمةاللہ علیہ کا قول ہے۔''
 علامہ اَلبانی رحمة اللہ علیہ نے نبی کریم  ۖ  کی نمازپڑھنے کی کیفیت کے بارے میںلکھا  :
 وَکاَنَ ا اِذَا صَلّٰی طَاْطَاَ رَاْسَہ وَرَمٰی بِبَصَرِہ نَحْوَ الَرْضِ.  ٢ 
''جب آنحضرت  ۖ  نمازپڑھتے توسرکوجھکائے رکھتے اورنگاہ کو زمین کی طرف لگائے رکھتے تھے۔''
علامہ اِبن سیرین رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں  :
کَانُوْا یَسْتَحِبُّوْنَ اَنْ یَّنْظُرَ الرَّجُلُ فِیْ صَلَاتِہ اِلٰی مَوْضعِ سُجُوْدِہ .  ٣  
  ١    تفسیر اِبن کثیر البقرة : ١٤٤   ٢  اصل صفة صلا ة النب :  ١ /٢٣٠   ٣   تعظیم قدر الصلاة:  ١/١٩٢ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 آخرت کی پیشی اور سوالات 6 4
6 دُوسرا سوال 7 4
7 تیسرا سوال یہ ہو گا کہ ''مال'' کہاں سے حاصل کیا ؟ 7 4
8 چو تھا سوال یہ ہوگا کہ ''کہاں'' خرچ کیا 7 4
9 پانچواں سوال'' علم'' کے بارے میں 7 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
11 توسیع بیت المال : 9 10
12 ماخذ : 10 10
13 وفیات 18 1
14 ذکراللہ اور وصول اِلی اللہ کی صورتیں 19 1
15 دواہم چیزیں : 20 14
16 متقدمین کا طریقہ : 20 14
17 متاخرین کا طریقہ : 20 14
18 صحابہ نے چلہ کشی کیوں نہ کی ؟ 21 14
19 سلوک و تصوف : 21 14
20 اِجازت کب دینی چاہیے : 22 14
21 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 23 1
22 مال کی قربانی : 23 21
23 رمضان اور قرآن 32 1
24 کَانَ وَقَّافًاعِنْدَ کِتَابِ اللّٰہِ : 32 23
25 نماز میں قرآن دیکھ کرپڑھنا 39 1
26 (٣) نبی کریم ۖنے فرمایا : 41 25
27 ''نمازمیں قرآن دیکھ کرپڑھنا''اَقوالِ سلف کی نظرمیں : 44 25
28 اِمام اِبن حزم رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
29 علامہ اَلبانی رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
30 کتب ِ فقہ میں قرآن دیکھ کرنمازپڑھنے سے متعلق جزئیات : 51 25
31 بقیہ : رمضان اور قرآن 54 23
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 55 1
33 روزانہ صبح و شام تینوں قل پڑھنا ہر قسم کی آفات سے بچاتا ہے : 55 32
34 ایک دُعا جس کا صبح و شام تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 55 32
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 57 1
36 تقریظ وتنقید 63 1
37 اَخبار الجامعہ 64 1
38 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter