Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2016

اكستان

30 - 66
ہے اور جب تک دل ہر طرح سے فارغ نہ ہو آدمی صراطِ مستقیم پرنہیں چل سکتا اِس لیے صراطِ مستقیم پرچلنے کی خواہش رکھنے والے کو لازم ہے کہ اپنے پاس سے قدرِ حاجت کے سوا باقی مال کو اُٹھا دے اور اپنے پاس سے دُور کر دے کیونکہ ضورت کے مقدار مال رکھنا مشغولیت میں داخل نہیں اور جوشخص ایسا ہے کہ اپنے پاس کچھ نہیں رکھتا اور خدا کے واسطے ہی محنت کرتا ہے تو اُس کی راہ طے ہو جائے گی۔ 
فرمایا رسول اللہ  ۖ نے دُنیا اور جو کچھ اُس میں ہے وہ سب ملعون ہے مگر وہ ملعون نہیں جواِس میں خدا تعالیٰ کے لیے ہو۔  ١
(١٢)  حضرت اُویس قرنی رحمة اللہ علیہ دُنیا سے اِس قدر بیزارتھے کہ اُن کی قوم اُن کو دیوانہ سمجھتی تھی، فجر کی نماز کے لیے اَوّل وقت باہر نکلتے تھے اور عشاء کی نماز کے بعد آتے، راستہ سے چھواروں کی گٹھلیاں اُٹھا کر کوٹ کر کھایا کرتے تھے اور اُن کے کپڑوں کا یہ حال تھاکہ کوڑی پر سے چیتھڑے اُٹھالیتے اور اُن کو دھو کر اور سی کر پہن لیتے تھے، لڑکے اُن پر پتھر پھینکتے توآپ فرماتے کہ چھوٹے چھوٹے پتھر مارا کرو تاکہ طہارت ختم نہ ہو اور نماز سے نہ رُک جاؤں ۔ (کیمیائے سعادت) 
حضرت حسن بصری رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم جس نے مال کو دوست اور محبوب رکھا حق تعالیٰ نے اُس کو ذلیل کیا۔ 
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک درہم ہاتھ پررکھ کر فرمایا کہ تو وہ چیز ہے جب تک تو میرے ہاتھ سے نہ نکلے مجھے فائدہ نہ دے۔ 
حضرت یحییٰ بن معاذ رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ روپیہ پیسہ بچھو ہیں اِن کو ہاتھ نہ لگاؤ جب تک اِن کامنتر نہ سیکھو ورنہ اُس کا زہر تمہیں ہلاک کردے گا۔ لوگوں نے پوچھا کہ اِس کا منترکیا ہے  ؟  فرمایا حلال آمدنی اور ضروری خرچ۔ (جاری ہے)

  ١  صحیح حدیث میں ہے  :  اَلدُّنْیَا مَلْعُوْنَة  مَلْعُوْن مَا فِیْھَا اِلَّا ذِکْرَ اللّٰہِ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 6 1
5 آخرت کی پیشی اور سوالات 6 4
6 دُوسرا سوال 7 4
7 تیسرا سوال یہ ہو گا کہ ''مال'' کہاں سے حاصل کیا ؟ 7 4
8 چو تھا سوال یہ ہوگا کہ ''کہاں'' خرچ کیا 7 4
9 پانچواں سوال'' علم'' کے بارے میں 7 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
11 توسیع بیت المال : 9 10
12 ماخذ : 10 10
13 وفیات 18 1
14 ذکراللہ اور وصول اِلی اللہ کی صورتیں 19 1
15 دواہم چیزیں : 20 14
16 متقدمین کا طریقہ : 20 14
17 متاخرین کا طریقہ : 20 14
18 صحابہ نے چلہ کشی کیوں نہ کی ؟ 21 14
19 سلوک و تصوف : 21 14
20 اِجازت کب دینی چاہیے : 22 14
21 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 23 1
22 مال کی قربانی : 23 21
23 رمضان اور قرآن 32 1
24 کَانَ وَقَّافًاعِنْدَ کِتَابِ اللّٰہِ : 32 23
25 نماز میں قرآن دیکھ کرپڑھنا 39 1
26 (٣) نبی کریم ۖنے فرمایا : 41 25
27 ''نمازمیں قرآن دیکھ کرپڑھنا''اَقوالِ سلف کی نظرمیں : 44 25
28 اِمام اِبن حزم رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
29 علامہ اَلبانی رحمة اللہ علیہ کافتوی : 50 25
30 کتب ِ فقہ میں قرآن دیکھ کرنمازپڑھنے سے متعلق جزئیات : 51 25
31 بقیہ : رمضان اور قرآن 54 23
32 گلدستہ ٔ اَحادیث 55 1
33 روزانہ صبح و شام تینوں قل پڑھنا ہر قسم کی آفات سے بچاتا ہے : 55 32
34 ایک دُعا جس کا صبح و شام تین بار پڑھنا ہر مرض سے بچاتا ہے : 55 32
35 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 57 1
36 تقریظ وتنقید 63 1
37 اَخبار الجامعہ 64 1
38 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter