ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2016 |
اكستان |
|
٩مارچ کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق صاحب دامت برکاتہم کی طرف سے اُن کے صاحبزادے مولانا حامد الحق صاحب اور اُن کے ہم سفر مولانا یوسف شاہ صاحب جامعہ مد نیہ جدید تشریف لائے اور حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کو ١٣ مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والے آل پارٹیز علماء کنونشن میں شرکت کا دعوت نامہ پیش فرمایا حضرت نے دعوت نامہ پر شکریہ اَدا کرتے ہوئے بتلایاکہ جامعہ مدنیہ قدیم میں اِن ہی دنوں جمعیت علماء اِسلام کی مجلسِ عمومی کا تین روزہ اِجلاس منعقد ہو رہا ہے اِضافی مصروفیات اور مہمانوں کی کثرت ہو گی لہٰذا معذرت خواہ ہوں۔ ١٢ مارچ کو حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب، طالب علم یاسر صاحب کی دعوت پر مدرسہ حبیب بن عدی رائیونڈ تشریف لے گئے اور موجودہ دور میں مدرسوں کی اہمیت پر تفصیلی بیان فرمایا۔ ١٤ مارچ کوجمعیت علماء اِسلام کے اَمیر حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب دامت برکاتہم جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی رہائش گا ہ پر رونق اَفروز ہوئے، مختصر قیام میں چائے نوش فرما کر تشریف لے گئے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارُالاقامہ (ہوسٹل) اور دَرسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔ (ادارہ)