ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2016 |
اكستان |
|
قاری محب اللہ صاحب کی خواہش پر اُن کے مدرسے میں تھوڑی دیر کے لیے تشریف لے گئے، مدرسے کی تعمیر و ترقی کے لیے دُعا فرمائی۔ بعد اَزاں مولانا نثار علی صاحب کے مدرسے جنت العلوم میں مختصر بیان فرمایا یہاں کے طلباء اور علماء سے اِجازت لی اور پشاور کے لیے روانہ ہوئے ، دوپہر تین بجے حیات آباد بھائی خالد خان صاحب کے گھر پہنچ کر دوپہر کا کھانا تناول فرمایا اور رات کاقیام فرمایا۔ ٢٦ فروری کو فاضل دیوبند حضرت مولانا قاضی فضل ِمنان صاحب رحمة اللہ علیہ کی تعزیت کے لیے عمر زئی چار سدہ روانہ ہوئے، راستے میں شبقدر تھوڑی دیر کے لیے قیام فرمایا اور طالب علم صالح کانکاح پڑھا یا، عصر کے قریب حضرت قاضی صاحب کے گھر پہنچ گئے لیکن گھر میں اُن کے بیٹے موجود نہیں تھے اُن سے فون پر تعزیت کی اور رات کاقیام سخاکوٹ میںفرمایا۔ ٢٧ فروری کو حضرت مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ صاحب رحمة اللہ علیہ کی تعزیت کے لیے اَکوڑہ خٹک روانہ ہوئے ،دوپہر ایک بجے جامعہ حقانیہ اَکوڑہ خٹک پہنچ گئے وہاں پر حضرت کا پُر تباک اِستقبال ہوا اور شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مد ظلہم کی خواہش پر دورۂ حدیث کے طلباء میں بیان فرمایا، بعد نمازِ ظہر حضرت نے حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مد ظلہم سے حضرت شیخ کی تعزیت کی اور اِجازت چاہی اور وہاںسے دو روزہ ختم ِ نبوت کورس میں شر کت کے لیے را ولپنڈی روانہ ہوئے، دورانِ سفر اپنے اُستاذِ محترم حضرت مولانا ظہور الحق صاحب مد ظلہم العالی کی خدمت میں حاضری کے لیے دامان تشریف لے گئے، اپنے اُستاذِ محترم سے ملاقات کی اور دُعائیں لے کر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئے رات نو بجے جامع مسجد سیّدنا حسن پہنچ کر ختم نبوت کے موضوع پر بیان فرمایا اور رات گیارہ بجے لاہور کے لیے روانہ ہوئے رات گئے تقریبًاتین بجے بخیر و عافیت جامعہ واپس تشریف لے آئے،والحمد للہ۔ ٣ مارچ کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ،مولانا اَنیس شاہ صاحب کی دعوت پر دوروزہ ختم ِ نبوت کورس میں شر کت کے لیے مر غزار کالونی تشریف لے گئے۔ ٥ مارچ کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ، بھائی سر ور صاحب کی دعوت پر اُن کی ہمشیرہ کا نکاح پڑھانے کے لیے نار ووال تشریف لے گئے۔