ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015 |
اكستان |
|
سے ہی فائدہ بھی اُٹھاؤ، اِسی کی پیدوار کھاؤ پیو، اِسی کی پیداوار خرچ کرو، اِسی کی پیداوار سے پہنو۔ توحق تعالیٰ نے ہمیں بہت سی چیزیں ایسی ہیں کہ جن پر(صرف) اِیمان بتلایا ہے ہمیں وہ نظر نہیں آتیں تو ہمارا تو ''اِیمان بالغیب'' ہے اور قرآنِ پاک میں شروع ہی میں ہے (ھُدًی لِّلْمُتَّقِیْنَ) اُن لوگوں کے لیے ہدایت ہے جو تقوے والے ہیں خودہی تفسیر آگے فرمادی متقین کی (اَلَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَیُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَمِمَّا رَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُوْنَ) نماز اور خرچ یعنی مالیات معاشیات معاشرت یہ ساقط نہیں ہوسکتی شریعت نے اِس کو اُتنا ہی اہتمام دیا ہے جتنی اِنسانی ضرورت کی ضرورت تھی اِنسان کو جتنی ضرورت تھی اُتنا ہی اہتمام اِقامت ِ صلوة پھر زکوة ساتھ لگاد یا کہ یہ بھی کرو معاشرت معاشیات تو جو لوگ یہ کرتے ہیں گویا جان سے تو جانی عبادت کرلی اور جان کے بعد مال کا درجہ ہے خدا کی راہ میں وہ بھی خرچ کردیا اُس میں بھی بخل نہیں کرنا جہاں جتنی ضرورت ہوتی ہے اور جتنی اُس کی اِستطاعت ہوتی ہے وہ خرچ کرتا رہتا ہے تو وہ متقین ہیں اُن کے لیے ہدایت ہے تواِیمان بالغیب ہوا ،بعد میں (عین موت کے وقت ) تو اِیمان پھر خود ہی ہوجاتا ہے اگر نظر آنے لگے تو پھر کفر کا سوال ہی کوئی نہیں وہ تو سب ہی کچھ نظر آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اِسلام پر اِستقامت دے ،صحیح عقائد پر اِستقامت دے اور آخرت میں رسول اللہ ۖ کے ساتھ محشور فرمائے،آمین۔ اِختتامی دُعا......... مخیرحضرات سے اَپیل جامعہ مدنیہ جدیدمیں بحمد اللہ چار منزلہ دارُالاقامہ (ہوسٹل )کی تعمیر شروع ہو چکی ہے پہلی منزل پر ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے، مخیر حضرات کو اِس کارِ خیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ (اِدارہ)