Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

¾اكستان Ù

6 - 65
اِدھردودِن سے راقم حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم سے بھی رابطہ کی کوشش کرتا رہا اُن کی اِنتہائی مصروفیت کی وجہ سے رابطہ نہ ہوسکا، ١٦ اگست کو ہمارے رابطہ کی کوشش اُن کے علم میں آئی تو اُن کی طرف پیغام مِلا کہ عصر کے بعد میں آپ سے رابطہ کروں گا، عصر کے بجائے مغرب بعد اُن کا فون آیا تو میں نے اُن کو صورتِ حال بتلائی اور فارم کے خاص مندرجات ذکر کیے، اُنہیں بھی سن کر تعجب ہوا میں نے عرض کیا کہ یہ دونوں فارم آپ کو اِی میل کر دیے جائیں  ؟  تو اُنہوں نے فرمایا کہ
'' ضرورت نہیں ہے، اِنشاء اللہ ہم یہ ہر گز پُر نہیں کریں گے میں ابھی بات کرتا ہوں ''
اَگلی صبح دس بجے کے قریب ڈی ایس پی صاحب پھر اپنے اہلکاروں سمیت دفترِ تعلیمات میں آگئے تو مولانا اَمان اللہ صاحب نے مجھے فون پر بتلایا کہ وہ پھر پُرشدہ فارم لینے آگئے ہیں، میں نے اُن سے کہا کہ اِن کو بتلا دیں کہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب اور وفاق المدارس سے ہم رابطے میں ہیں جب تک اُن کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں آتیں ہم یہ فارم پُر نہیں کریں گے اور اگر آپ ضرورت سمجھیں تو اِن کو میرے پاس بھیج دیں، چند منٹ کے بعدوہ میرے پاس تشریف لے آئے اُن کا کہنا تھا کہ ہم ماتحت لوگ ہیں اُوپر سے گزشتہ رات عشاء کے وقت میرے گھر پر بذریعہ فون آرڈر آیا اِس لیے ہم آگئے، ہماری گفتگو کے جواب میں اُن کے پاس اِس کے علاوہ کوئی وزنی بات نہ تھی۔
 ہم نے اُن کو بتلادیا کہ اگر مولانا اور وفاق کی طرف سے اَثبات میں جواب آگیا تو ہم بِلا تأمل فارم پُر کر کے آپ کو دے دیں گے اور اگر نفی میں جواب آیا تو ہر گز نہیں دیں گے، اِس پر مجلس      برخاست ہوگئی۔ 
اِس کے بعد میں نے مولانا فضل الرحمن صاحب کو تازہ صورتِ حال سے آگاہ کیا ،کچھ دیر بعد اُن کی طرف سے پیغام آگیا کہ 
''میں نے رات ہی کو وزیر اَعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاحب سے بات کرلی تھی  اُنہوں نے اِطمینان دِلایا ایسا نہ ہوگا اور سپیشل برانچ والوں کو بھی ہدایات دے دی ہیں۔''
 اِس کے بعد سے تاحال بحمدللہ اہلکاروں کا اِس سلسلہ میںپھر اِس طرف آنا نہیں ہوا۔ 
اللہ تعالیٰ حضرت مولانا اور وفاق کے ذمہ داران کو اُن کی سعی مشکور پر اَجرِ عظیم عطا فرمائیں۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter