Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2014

اكستان

26 - 65
جب یہ لوگ گھر پہنچے اور حضرت یوسف علیہ السلام کی قمیص کی خوشخبری حضرت یعقوب علیہ السلام کو سنائی اور آپ کے چہرے پر قمیص ڈالی تو آپ کی بینائی لوٹ آئی، آپ نے فرمایا  : 
( اَلَمْ اَقُلْ لَّکُمْ اِنِّیْ اَعْلَمُ مِنَ اللّٰہِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ )(سُورہ یوسف :  ٩٦) 
''میں نے نہ کہا تھا تم کو کہ میں جانتا ہوں اللہ کی طرف سے جو تم نہیں جانتے۔ '' 
بیٹوں نے حضرت یعقوب علیہ السلام سے درخواست کی۔ 
( یٰاَبٰنَا اسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَآ اِنَّا کُنَّا خٰطِئِیْنَ )(سُورۂ یوسف :  ٩٧) 
''اے باپ  !  بخشو ہمارے گناہوں کو، بے شک ہم تھے خطا کار۔'' 
حضرت یعقوب علیہ السلام نے اُن کو معاف فرمادیا،اِس کے بعد سب مصر آئے تو حضرت یوسف علیہ السلام نے اُن کا اِستقبال کیا اور والدین کو بلند مقام پر بٹھایا اور اُن سے درخواست کی کہ وہ سب مصر میں رہیں، بھائیوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو سجدۂ تشکر و تعظیم کیا، یہی حضرت یوسف  علیہ السلام کے خواب کی تعبیر تھی۔ آپ نے حضرت یعقوب علیہ السلام سے فرمایا  : 
( یٰآبَتِ ھٰذَا تَاْوِیْلُ رُئْ یَایَ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَعَلَھَا رَبِّیْ حَقًّا)(سُورۂ یوسف :  ١٠٠)  
''اے باپ ! یہ بیان ہے میرے اُس پہلے خواب کا،اِسکو میرے رب نے سچ کر دِکھایا۔''
پھر حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنے پروردگار کی اِن الفاظ میں حمد و ثنا بیان کی  : 
( رَبِّ قَدْ اٰتَیْتَنِیْ مِنَ الْمُلْکِ وَعَلَّمْتَنِیْ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِیّ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَةِ تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ ) (سُورۂ یوسف :  ١٠١)
''اے رب  !  تونے دی مجھ کو حکومت اور سکھایا مجھ کو باتوں کا پھیرنا، اے پیدا  کرنے والے آسمان اور زمین کے  !  توہی میرا کار ساز ہے دُنیا میں اور آخرت میں، موت دے مجھ کو اِسلام پر اور مِلا مجھ کو نیک بختوں میں۔''   (جاری ہے )   
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 10 1
5 دین کے ساتھ دُنیا کی تعلیم بھی : 11 4
6 ماں باپ کی بد دُعا کا کوئی توڑ نہیں ہے : 11 4
7 دُنیا کی بات بھی دین بن جاتی ہے : 12 4
8 ترکِ دُنیا کی تعلیم نہیں دی گئی : 13 4
9 ایک سبق آموز قصہ : 13 4
10 دیگر مذاہب میں یہ تفصیلات نہ تھیں کہ دُنیاوی کام میںبھی ثواب مِل سکتا ہے : 14 4
11 ماں باپ کے کہنے پر بیوی کو طلاق نہ دینی چاہیے : 15 4
12 تدبیر کیا اور کیسے کرے ؟ 15 4
13 والدین کی کفریہ حرکتیں ! 16 4
14 داڑھی کا اِنکار یا نفرت کفر ہے : 17 4
15 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
16 ساتواں سبق 18 15
17 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 18 15
18 حرام مال کی نجاست اور نحوست : 18 15
19 .قصص القرآن للاطفال 20 1
20 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 20 19
21 .( حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ ) 20 19
22 سیرت خُلفا ئے راشد ین 27 1
23 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 27 22
24 حضرت عثمان کے بعض حالات و کرامات و چند کلمات : 27 22
25 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 29 1
26 کیا علماء فرقہ پرست ہیں : 29 25
27 اِن ہی مؤمنین کوخوشخبری دی : 31 25
28 اِسلامی معاشرت 36 1
29 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 36 28
30 عقد ِنکاح : 36 28
31 مہر : 36 28
32 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 39 1
33 فضائل سورۂ اِخلاص 39 32
34 دو سال کے گناہ معاف : 39 32
35 ڈیجیٹل تصویر 41 1
36 دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ 41 35
37 حاصلِ مطالعہ 55 1
38 عقل کے بغیر تعلیم کافی نہیں : 55 37
39 فطرت نہیں بدلتی : 56 37
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے 58 25
41 اَسمائِ گرامی طلباء شریک دورۂ حدیث شریف ١٤٣٥ھ/٢٠١٤ئ 59 1
42 اَخبار الجامعہ 63 1
43 خانقاہ ِحامدیہ اور رمضان المبارک : 63 42
Flag Counter