Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

438 - 465
٣  ولو نوی  الثلث فی ہذہ الفصول صحت نےة لتنوع البینونة علی مامر والواقع بہا بائن  

اس لئے لغو ہو جائے گا ۔ 
تشریح :    حضرت امام ابو یوسف  کی ایک روایت یہ ہے کہ طلاق کے ساتھ شدیدة ، عریضة ، اور طویلة کی صفت لگائی جائے تو یہ صفت طلاق کے لائق نہیں ہے، کیونکہ یہ صفات ایسی چیزوں کی ہیں جو جسم رکھتی ہیں اور طلاق جسم نہیں ہے اعراض میں سے ہے اس لئے یہ صفات لغو ہو جائے گی ، اور صرف انت طالق باقی رہا ، اور انت طالق سے طلاق رجعی واقع ہو گی ۔ 
ترجمہ :  ٣  اگر ان تمام فصلوں میں تین کی نیت کی تو اس کی نیت صحیح ہو گی بینونت کے کئی قسم ہو نے کی وجہ سے جیسا کہ گزر چکا ، اور اس سے طلاق بائنہ واقع ہو گی ۔ 
تشریح :    طلاق کے ساتھ شدت کے جتنے بھی صفات گزرے  اس میں طلاق بائنہ واقع ہو گی ، اور بائنہ کی دو قسمیں ہیں ]١[ ایک طلاق بائنہ ، ]٢[ اور تین طلاق بائنہ ، چونکہ ان صفات میں دو نوں کا احتمال ہے اس لئے تین کی نیت کرے گا تو تین بھی واقع ہو گی، پہلے گزر چکا ہے کہ جن الفاظ میں تین کا احتمال ہو تا ہے اس کی نیت کر سکتا ہے ، اور اگر نیت نہیںکی تو کم سے کم درجہ ایک طلاق بائنہ واقع ہو گی۔    

Flag Counter