٣ والاشارة تقع بالمنشورة منہا ٤ وقیل اذا اشاربظہورہا فبالمضمومة منہا ٥ واذا کان تقع الاشارة بالمنشورة منہا فلونوی الاشارة بالمضموتین یصدق دیانة لاقضاء وکذا اذا نوی الاشارة بالکف حتی یقع فی الاولیٰ ثنتان دیانة وفی الثانےة واحدة لانہ یحتملہ لکنہ خلاف الظاہر
ترجمہ : ٣ اشارہ واقع ہو گا کھلی ہوئی انگلی سے ۔
وجہ :(١) محاورے میں یہی ہے کہ کھلی ہوئی جو انگلی ہو تی ہے اسی سے اشارہ کا اعتبار ہو تا ہے ، مثلا دو انگلیاں کھلی ہوئی ہیں اور تین بند ہیں تو دو کا اعتبار ہو گا ، اور دو ہی طلاق واقع ہو گی ۔(٢) اس حدیث میں بھی کھلی ہوئی کا اعتبار ہوا۔ سمع ابن عمر یحدث عن النبی ۖ قال انا امة امّیة لا نکتب و لا نحسب ، الشھر ھکذا و ھکذا و ھکذا و عقد الابھام فی الثالثة ،و الشھر ھکذا و ھکذا و ھکذا یعنی تمام ثلاثین ( مسلم شریف ، باب وجوب صوم رمضان لرؤیتہ الھلال و الفطر لرویة الھلال ، ص ٤٤١، نمبر ١٠٨٠ ٢٥١١ بخاری شریف ، باب قول النبی ۖ لا نکتب و لا نحسب ، ص٣٠٧، نمبر١٩١٣) اس حدیث میں جو انگلیاں کھلی ہوئیں تھیں اسی سے انتیس اور تیس متعین کئے ، اور انگوٹھا جو بند فر ما یا اس سے اشارہ کی نفی کی ۔
ترجمہ : ٤ کہا گیا ہے کہ اگر اشارہ کیا انگلیوں کی پشت سے تو بند انگلیوں سے اشارہ واقع ہو گا
تشریح : اوپر بتا یا کہ کھلی انگلیوں کے اشارے کا اعتبار ہو گا ، لیکن بعض حضرات نے فر مایا کہ انگلیوں کی پشت سے اشارہ کرے تو پھر جو انگلیاں بند ہیں اس کے اشارے کا اعتبار ہو گا ۔
ترجمہ : ٥ اگر بات ایسی ہے کہ اشارہ کھلی ہوئی انگلیوں سے مانا جاتا ہے پس اگر نیت کی دو بند انگلیوں سے تو دیانت کے طور پر مان لی جائے گی ، قضاء نہیں مانی جائے گی ، ایسے ہی اگر نیت کی ہتھیلی کے ساتھ اشارے کی ، یہاں تک کہ پہلی صورت میں دو طلاق واقع ہو گی دیانة اور دوسری صورت میں ایک طلاق ، اس لئے کہ بند کا بھی احتمال رکھتا ہے لیکن یہ خلاف ظاہر ہے ۔
تشریح : اصل اعتبار تو کھلی ہوئی انگلی کا ہے لیکن بند انگلی کے اشارے کا بھی احتمال رکھتا ہے ، اس لئے اگر بند انگلی کے اشارے کی نیت کرے گا تو اس کا اعتبار کیا جائے گا ، لیکن چونکہ ظاہر کے خلاف ہے اس لئے اس قضاء کے طور پر اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی ۔ چنانچہ اگر تین انگلیاں کھلی ہوئی تھی اور دو انگلیاں بند تھیں اور بند انگلیوں کی نیت کی تو دو طلاق واقع ہوں گی ، یہ پہلی صورت ہے۔ اور اگر ہتھیلی سے اشارے کی نیت کی تب بھی دیانة اس کا اعتبار کیا جائے گا ، اور اس صورت میں ایک طلاق واقع ہو گی ، کیونکہ ہتھیلی ایک ہے ۔
لغت : منشورة : کھلی ۔بظہور ھا: انگلیوں کی پشت سے ۔مضموة : انگلیاں بند ہوں۔الکف : ہتھیلی ۔