Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

425 - 465
٥  وبخلاف العدة لانہ  یوخذ فیہا بالاحتیا ط وکذا الحرمة الغلیظة یوخذ فیہا بالاحتیاط  ٦   ولاوجہ الی ماقال لان العتق لو کنا یقارن الاعتاق لانہ علتہ فالطلاق یقارن التطلیق لانہ علتہ فیقترنان 

جیسا کہ ہم نے ثابت کیا ہے ۔ 
تشریح:  یہ امام محمد  کو جواب ہے ، انہوں نے فر ما یا تھا کہ یہ مسئلہ پہلے مسئلے کی طرح ہو گیا ، اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ پہلے مسئلے میں شوہر نے طلاق کو آقا کی آزادگی پر معلق کیا تھا اس لئے لازمی بات ہے کہ پہلے آزادگی ہو گی اس کے بعد طلاق آئے گی اس لئے طلاق آزاد ہو نے کے بعد آئی ۔یہاں آزادگی اور طلاق دو نوں ایک ساتھ آئے گی ، اور آزادگی باندی ہو نے کی حالت میںآئے گی تو طلاق بھی باندی ہو نے کی حالت میں ہی آئے گی ۔
ترجمہ:   ٥  بخلاف عدت کے اس لئے کہ اس میں احتیاط کو لیا جاتا ہے ، ایسے ہی حرمت غلیظہ میں احتیاط کو لیا جا تا ہے ۔
تشریح:   یہ بھی امام محمد  کو جواب دیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا تھا کہ آزاد عورت کی عدت تین حیض گزارنا پڑتا ہے جس سے معلوم ہوا کہ آزاد ہو نے پر طلاق ہوئی ، اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ جب وہ  عدت گزار رہی ہے تو وہ آزاد ہے اس لئے احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ آزاد کی عدت گزارے ۔اور طلاق میںاحتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ دو طلاق ہی میں غلیظہ ہو جائے ، اس لئے دو طلاق ہی میں مغلظہ ہو جائے گی ۔ 
ترجمہ:   ٦  اور امام محمد  نے جو فرمایا اس کی کوئی وجہ نہیں ہے، اس لئے کہ عتق اگر اعتاق کے ساتھ ہو گا اس لئے کہ اس کی علت ہے تو طلاق بھی تطلیق کے ساتھ ہو گی اس لئے کہ وہ اس کی علت ہے تو عتق اور طلاق ایک ساتھ ہو جائیں گے ۔
تشریح:   یہ امام محمد  کو جواب ہے ۔امام محمد  نے جو فر مایا کہ اعتاق مصدر کے بعد عتق فعل آئے گا تو اسی طرح تطلیق مصدر کے بعد طلاق فعل آئے گا تو عتق اور طلاق دو نوں ایک ساتھ ہو جائیں گے ،اور عتق واقع ہو گا باندی ہو نے کی حالت میں تو طلاق بھی واقع ہو گی باندی ہو نے کی حالت میں اس لئے دو طلاق سے مغلظہ نہیں ہو گی ۔۔ یقترنان : دو نوں مل جائیں گے۔

Flag Counter