Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

25 - 465
٣ وعلی ہذا اذا زوج الاب ابنتہ البالغة بمحضر شاہد واحد ان کانت حاضرة جاز وان کانت غائبة لایجوز ۔ 

تشریح:   اگر باپ بیٹی کے نکاح کی مجلس میں نہ ہو تو اب نکاح نہیں ہو گا ، اس لئے کہ باپ کے مجلس میں نہ ہو نے کی وجہ سے عمر وکیل کی بات باپ کی طرف منتقل نہیںہو گی، اور باپ نکاح کر نے والا قرار نہیں دیا جائے گا ،اس لئے عمر وکیل باقی رہا ، وہ گواہ نہ بن سکا ، اس لئے اب خالد ایک ہی گواہ مو جود رہ گیا ، اور ایک گواہ میں نکاح نہیں ہو تا اس لئے نکاح نہیں ہو گا ۔ 
ترجمہ : ٣  اسی قاعدے پر ہے کہ باپ نے اپنی بالغہ بیٹی کی شادی ایک گواہ کی حاضری میں کی ، اگر بیٹی حاضر ہو تو جائز ہے اور اگر غائب ہو تو جائز نہیں ہے ۔ 
تشریح :  باپ نے بالغہ بیٹی کی شادی ایک گواہ کی حاضری میں کردی ، اور بیٹی بھی اس مجلس میں مو جود ہو تو بیٹی قبول کر نے والی بن جائے گی ، اور باپ کی بات بیٹی کی طرف منتقل ہو جائے گی ، کیونکہ بیٹی بالغہ ہے اس لئے وہ اپنا نکاح خود کر سکتی ہے، اور باپ گواہ بن جائے گا ، اور ایک گواہ پہلے سے تھا ، اس طرح دوگواہ ہو گئے ، اس لئے نکاح ہو جائے گا ۔اور اگر بیٹی مجلس میں نہ ہو تو نکاح نہیں ہو گا ، کیونکہ باپ نکاح کر نے والا وکیل بر قرار رہا ، اس لئے ایک ہی گواہ باقی رہا اس لئے نکاح نہیں ہو گا۔   

Flag Counter