تشریح : شراب ذات الامثال ہے ، یعنی اگر شراب ہلاک ہو جائے تو اس کے بدلے میں اتنی ہی شراب لازم ہو تی ہے اس کی قیمت لازم نہیں ہو تی اس لئے شراب کی قیمت دینا گویا کہ شراب دینا نہیں ہے اس لئے مہر میں شراب ہے تو اس کی قیمت لازم ہو گی ،مہر مثل لازم کر نے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ اگر مسلمان ہو نے سے پہلے شوہر سور کی قیمت پیش کرے تو سور کی قیمت لینے پر عورت کو مجبور کیا جا ئے گا ، کیونکہ اس کی قیمت دینا گویا کہ وہی سور دینا ہے جو مہر میں متعین ہوا ہے، کیونکہ سور کے بدلے میں سور لازم نہیں ہو تا کیونکہ وہ بڑا چھوٹا ہو سکتا ہے اس کی قیمت لازم ہو تی ہے ۔ لیکن شراب کی قیمت پیش کرے تو اس کے لینے پر مجبور نہیں کی جائے گی ، کیونکہ شراب کے بدلے میں قیمت دینا عین شراب دینا نہیں ہے ، کیونکہ شراب کے بدلے میں شراب لازم ہو تی ہے قیمت لازم نہیں ہو تی ہے ۔
ترجمہ: ١١ اگر عورت سے دخول سے پہلے طلاق دے دی تو جس نے مہر مثل لازم کیا ہے وہ متعہ واجب کریں گے ، اور جس نے قیمت واجب کی وہ اس کا آدھا واجب کریں گے ۔
تشریح : اس عورت کو دخول سے پہلے طلاق دے دی تو جن حضرات نے مہر مثل واجب کیا تھا وہ متعہ واجب کریں گے ، کیونکہ مہر مثل کا آدھا نہیں ہو تا ، اس کے بدلے میں متعہ کے تین کپڑے واجب ہو تے ہیں ، اور جن حضرات کے یہاں قیمت واجب ہو تی ہے ، انکے یہاں اس کا آدھا مہر لازم ہو گا ، کیونکہ دخول سے پہلے طلاق ہو نے سے مہر کا آدھا لازم ہو تا ہے ۔