Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

161 - 465
 ١  لانہ بالدخول یتحقق تسلیم المبدل وبہ یتاکد البدل  ٢ وبالموت ینتہی النکاح نہایتہ والشیٔ بانتہائہ یتقرر ویتاکد فیتقرر بجمیع مواجبہ (١٥٨٩) وان طلقہا قبل الدخول والخلوة فلہا نصف 

وجہ: (١) صحبت کی تو گویا کہ اپنا مال وصول کیا اس لئے اس کی قیمت یعنی مہر دینا ہوگا۔اسی طرح صحبت سے پہلے انتقال ہو گیا تو ایک معاملہ طے ہو گیا اب وطی سے پہلے طلاق دینے کا امکان نہیں رہا اس لئے اب پورا مہر ادا کرنا ہوگاآدھا مہر نہیں (٢) حدیث میں اس کا ثبوت ہے ۔عن عبد اللہ ابن مسعود فی رجل تزوج امرأة فمات عنھا ولم یدخل بھا ولم یفرض لھا الصداق؟ فقال لھا الصداق کاملا وعلیھا العدة ولھا المیراث قال معقل بن سنان سمعت رسولۖ اللہ قضی بہ فی بروع بنت واشق ۔(ابو داؤد شریف ، باب فیمن تزوج ولم یسم لھا صداقا حتی مات ص ٢٩٥ نمبر ٢١١٤ ترمذی شریف ، باب ماجاء فی الرجل یتزوج المرأة فیموت عنھا قبل ان یفرض لھا ص ٢١٧ ،نمبر ١١٤٥ سنن للبیہقی ، باب احد الزوجین یموت ولم یفرض لھا صداقا ولم یدخل بھا ج سابع ،ص٣٩٩،نمبر١٤١١) اس حدیث میں صحبت سے پہلے انتقال ہوا تو پورا مہر دلوایا۔اس لئے صحبت سے پہلے انتقال ہو جائے تو پورا مہر دلوایا جائے گا۔
ترجمہ :  ١  اس لئے کہ دخول کرنے سے بدل سپرد کر نا متحقق ہو گیااور اس سے بدل مؤکد ہو گیا ۔ 
تشریح :  جب شوہر نے وطی کر لیا تو اپنا سامان وصول کر لیا اس لئے اب اس کو اس کی قیمت لازم ہو گی اور پہلے سے مہر متعین ہے اس لئے وہ پورا مہر دینا ہو گا ۔ 
ترجمہ : ٢  اور موت سے نکاح  آخیر تک پہونچ گیا اور چیز آخیر تک پہونچنے سے پکی ہو جاتی ہے اس لئے تمام موجب کے ساتھ ثابت ہو گا ۔ 
تشریح :  و بالموت ینتہی النکاح نہایتہ : یہ ایک محاورہ ہے ،  ابھی تک دخول نہیں کیا ہے اس لئے موت سے  پہلے اس بات کا خطرہ تھا کہ دخول سے پہلے طلاق دے دے جسکی وجہ سے آدھا مہر لازم ہو جائے ، لیکن جب موت ہوگئی تو اب دخول سے پہلے طلاق دینے کا امکان نہیں رہا اب نکاح کا معاملہ پکا ہو گیا، اور جب نکاح پکا ہو گیا تو پورا مہر ہی لازم ہو گا، کیونکہ نکاح پکا ہوتو اس کا موجب ہے کہ پورا مہر لازم ہو اس لئے پورا مہر لازم ہو گا ۔ 
وجہ :  (١) اس اثر میں ہے ۔ سمعت ابن عباس سئل عن المرأة یموت عنھا زوجھا و قد فرض لھا صداقا قال : لھا الصداق و المیراث و اللہ اعلم ۔ ( سنن بیہقی ، باب احد الزوجین یموت و قد فرض لھا صداقا، ص ٤٠٣، نمبر ١٤٤٢٥) اس اثر سے معلوم ہوا کہ موت کی وجہ سے پورا مہر ملے گا ۔     
ترجمہ :(١٥٨٩)  اور اگر بیوی کی صحبت سے پہلے یا خلوت سے پہلے طلاق دی تو اس کے لئے متعین کردہ مہر سے آدھا ہوگا۔ 

Flag Counter