Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 4

142 - 465
 (١٥٧٥) ویجوز لابن العم ان یزوج بنت عمہ من نفسہ  )  ١  وقال زفر لایجوز (١٥٧٦) واذا اذنت المرأة للرجل ان یزوجہا من نفسہ فعقد بحضرة شاہدین جاز )

ترجمہ :( ١٥٧٥)  چچا زاد بھائی کے لئے جائز ہے کہ اپنے چچا زاد بہن کا نکاح اپنے سے کر لے ۔ 
ترجمہ :   ١  اور امام زفر  نے فر ما یا کہ جائز نہیں ہے ۔
تشریح : قریب کا کوئی ولی نہیں تھا اور چچا زاد بھائی ولی تھا تو وہ اپنی شادی اپنی اس چچا زاد بہن سے کر سکتا ہے جس کا وہ ولی ہے، اس صورت میں اپنی جانب سے اصیل ہو گا اور لڑکی کی جانب سے وکیل ہو گا ۔ امام زفر  نے فر ما یا کہ ایک ہی آدمی دو نوں جانب سے ایجاب اور قبول کر نے والا نہیں ہو سکتا ۔دلیل آگے آرہی ہے ۔ 
وجہ :  (١) نکاح میں جو وکیل ہو تا ہے وہ دو گواہوں کے سامنے مؤکل کی بات کو نقل کرتا ہے ، اور اس کا  معبر ہو تا ہے ، اس کے بعد جو حقوق ہیں وہ مؤکل ہی کو کر نا پڑتا ہے ، وہی اس کا ذمہ دار ہو تا ہے، اس لئے ایک ہی آدمی ایک جانب سے اصیل اور دوسری جانب سے وکیل بن سکتا ہے اور دو گواہوں کے سامنے ایک ہی آدمی اپنی جانب سے ایجاب اور مؤکل کی جانب سے قبول کر سکتا ہے ۔(٢) اس حدیث میں حضور ۖ دو نوں جانب سے وکیل تھے اور ایک جانب سے ایجاب اور دوسری جانب سے قبول کیا تھا ۔ حدیث یہ ہے ۔ ۔سمعت سھل ابن سعد الساعدی  یقول انی لفی القوم عند رسول اللہ ۖ اذقامت امرأة فقالت یا رسول اللہ  ۖ انھا قد وھبت نفسھا لک....فقام رجل فقال : یا رسول اللہ  ۖ أنکحنیھا ....قال اذھب فقد أنکحتکھا بما معک من القرآن ۔ ( بخاری شریف ، باب التزویج علی القرآن و بغیر صداق ، ص ٩٢١، نمبر ٥١٤٩) اس حدیث میں٫ انکحتکھا ، کہہ کرایک جانب سے ایجاب اور دوسری جانب سے قبول کیا ہے اور ایک ہی آدمی دو نوں جانب سے وکیل ہوئے۔ 
ترجمہ : ( ١٥٧٦)  اگر عورت نے کسی آدمی کو اجازت دی کہ وہ اپنے آپ سے شادی کرا دے ، پس دو گواہوں کے سامنے عقد کیا تو جائز ہے ۔ 
تشریح :  اوپر کے مسئلے میں چچا زاد بھائی اپنی جانب سے اصیل تھا اور لڑکی کی جانب سے ولی تھا جو گویا کہ وکیل ہو تا ہے ، اور اس مسئلے میں مرد اپنی جانب سے اصیل ہے اور لڑکی کی جانب سے وکیل ہے ، کیونکہ عورت نے مرد کو نکاح کا وکیل بنا یا ہے ۔ اب اس وکیل نے دو گواہوں کے سامنے ایجاب اور قبول کیا تو نکاح ہو جائے گا ، اس کی وجہ اوپر گزر چکی ہے کہ حنفیہ کے یہاں نکاح میں ایک ہی آدمی اپنی جانب سے اصیل اور لڑکی کی جانب سے وکیل بن سکتا ہے ۔ 

Flag Counter