Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

386 - 689
ہے۔عن طاؤس فی المحرم لعمرة اعترض لہ قال یبعث بھدی ثم یحسب کم یسیرثم یحتاط بایام ثم یحل۔ (مصنف ابن ابی شیبة، ٥٧ فی الرجل اذا اھل بعمرة فاحصر ،ج ثالث، ص ١٥٩، نمبر ١٣٠٧٨) اس اثر سے معلوم ہوا کہ عمرہ نہ کرسکے تو اس کی ہدی بھیجے۔ 
اور عمرے کی قضا لازم ہو گی اس کی دلیل یہ حدیث ہے ۔ اخبرتنی عائشة قالت خرجنا مع رسول اللہ ۖ موا فین لھلال ذی الحجة ... فلما کانت لیلة الحصبةارسل معی عبد الرحمان الی التنعیم فارد فھا فاھللت بعمرة مکان عمرتھافقضی اللہ حجھا وعمرتھا ولم یکن فی شیء من ذلک ھدی ولا صدقة ولا صوم ۔ (بخاری شریف ، باب الاعتمار بعد الحج بغیر ہدی ص ٢٤٠ نمبر ١٧٨٦ مسلم شریف ، باب بیان و جوہ الاحرام و انہ یجوز افراد الحج و التمتع و القران ، ص ٥٠٥، نمبر ١٢١١ ٢٩١٤) اس حدیث میں ہے کہ حضرت عائشہ  کا جو عمرہ چھوٹ گیا تھا اس کے بدلے میں یہ عمرہ کیا ، جس کا مطلب یہ ہوا کہ عمرہ چھوڑنے کی وجہ اسکی قضا لازم ہو گی ۔و اللہ اعلم ۔ 
 
Flag Counter