Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

30 - 57
جانے سے اور بىٹھنے سے رکتى ہىں اور اپنے بچوں کو بى اىسى جگہ جانے سے روکتى ہىں اور ىوں کہتى ہىں کہ مرت بىائى لگ جاوے گى ىہ بہت برى بات ہے اىسا کرنے سے گناہ ہوتا ہے۔
مسئلہ:۔ بعض عوام خصوصاً عورتىں ىہ سمجھتى ہىں کہ ہر آدمى پر اس کى عمر کا تىسرا اور آٹھواں اور تىرھواں اور اٹھارواں اور اڑتىسواں ، تىنتالىسواں اور اڑتالىسواں سال بھارى ہوتا ہے، ىہ غلط خىال ہے اور بُرا عقىدہ ہے۔
مسئلہ:۔ اکثر عوام سمجھتے ہىں کہ ڈوئى مارنے سے ہَوکا ہوجاتا ہے، ىعنى جس کے ڈوئى مارى جاوے وہ کھانا زىادہ کھانے لگتا ہے، ىہ بالکل بے اصل ہے۔
مسئلہ:۔ عوام مىں رائج ہے کہ کسى دوسرے کے ہاتھ سے جھاڑو لگ جائے تو وہ معىوب سمجھتا ہے اور بُرا مان کر کہتا ہے کہ مىں کنوىں مىں نمک ڈال دوں گا جس سے تىرے منہ پر چھائىاں پڑجائىں گى۔ ىہ بات محض بے اصل ہے۔
مسئلہ:۔ اکثر عوام سمجھتے ہىں کہ کتے کے رونے سے کوئى وبا ىا بىمارى پھىلتى ہے، سو ىہ بات بے اصل ہے۔
مسئلہ:۔ بعضے کہتے ہىں کہ جمائى آنے پر منہ پر ہاتھ نہ رکھنے سے شىطان منہ مىں تھوک دىتا ہے ، ىہ غلط ہے، بلکہ حدىث سے اتنا ضرور ثابت ہے کہ اس وقت ہاتھ نہ رکھنے سے شىطان پىٹ مىں گھس کر ہنستا ہے۔

Flag Counter