Deobandi Books

اغلاط العوام - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

24 - 57
پىالہ پىنے کے لئے لاتا ہے، سو اگر کھانے پىنے کى عادت نہ ہوگى تو انکار کر دے گا، شر ع مىں اس کى کوئى اصل نہىں۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ دعوت مىں سے بھوکا اُٹھنا منع ہے۔ سو ىہ بھى محض غلط بات ہے اس کى بھى کوئى اصل نہىں۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ ہاتھ مىں بىد رکھنا درست نہىں،ىزىد نےہاتھ مىں رکھا تھا۔ سو ىہ بھى محض غلط بات ہے۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ جھاؤ کى لکڑى کا استعمال درست نہىں، سو ىہ بھى محض غلط بات ہے۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ زچہ جب تک غسل نہ کرے اس کے ہاتھ کى کوئى چىز کھانا درست نہىں، ىہ بھى غلط بات ہے، حىض ونفاس مىں ہاتھ ناپاک نہىں ہوتا۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ ڈھىکلى کا پانى پىنا درست نہىں ہے۔ ىہ بھى محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ شب کے وقت درخت نہ ہلائے کہ وہ بے چىن ہوتا ہے۔ ىہ بھى محض بے اصل ہے۔
مسئلہ:۔ کہتے ہىں کہ دودھ ،چاول ىا دودھ کھا کر شکر نہ کرے ، سو ىہ محض غلط ہے۔
مسئلہ:۔ بعضے کہتے ہىں کہ فلاں جانور کے پھىلنے سے موت پھىلتى ہے۔ سو ىہ محض 
Flag Counter