Deobandi Books

صفائی معاملات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

31 - 33
تین تہائی یا چوتھائی کے حساب سے بانٹ لیں، یہ جائز ہے۔
مسئلہ:- جو کام ایک نے لے لیا دونوں پر لازم ہوگیا۔ مثلاً ایک شرکت نے ایک کپڑا سینے کے لئے لے لیا تو صاحبِ فرمائش جس طرح اس پر تقاضا کر سکتا ہے، دوسرے شریک سے بھی سلوا سکتا ہے۔ اسی طرح جیسے یہ کپڑا سینے والا مزدوری مانگ سکتا ہے، دوسرا بھی مزدوری لے سکتا ہے۔ اور جس طرح اصل کو مزدوری دینے سے مالک سبکدوش ہوجاتا ہے، اسی طرح اگر دوسرے شریک کو دے دی تو بھی بریٔ الذمہ ہوسکتا ہے۔
مسئلہ:- ایک قسم شرکت کی شرکتِ وجوہ ہے۔ یعنی نہ ان کے پاس مال ہے، نہ کوئی ہنر و پیشہ ہے، صرف باہمی یہ قرار دیا کہ دُکانداروں سے اُدھار مال لے کر بیچا کریں۔ اس شرکت میں بھی ہر شریک ایک دوسرے کا وکیل ہوگا۔ اور اس شرکت میں جس نسبت سے شرکت ہوگی اسی نسبت سے نفع کا استھقاق ہوگا۔ یعنی اگر خریدی ہوئی چیزوں کو بالنصف مشترک قرار دیا گیا تو نفع بھی نصفا نصف تقسیم ہوگا اور اگر مال کو تین تہائی ٹھہرایا گیا تو نفع بھی تین تہائی تقسیم ہوگا۔
بالوں کے متعلق احکام
مسئلہ:- پورے سر پر بال رکھنا نرمۂ گوش تک یا کسی قدر اس سے نیچے یا پورا سر منڈوا دینا سنت ہے، اور کترانا بھی درست ہے۔ مگر سب کترانااور آگے کی طرف کسی قدر بڑے رکھنا جو کہ آج کل کا فیشن ہے، جائز نہیں۔ اور کچھ حصہ منڈوانا، کچھ رہنے دینا درست نہیں۔ اسی سے معلوم ہوگیا ہوگا کہ آج کل بابری رکھنے یا چند یا کھلانی یا اگلے حصۂ سر کے بال بغرض گولائی بنوانے کا جو دستور ہے، درست نہیں۔
مسئلہ:- اگر بال بہت بڑھا لئے تو عورت کی طرح جوڑا باندھنا درست نہیں۔
مسئلہ:- عورت کو سرمنڈانا، بال کترانا حرام ہے۔ حدیث میں لعنت آئی ہے۔
مسئلہ:- لبوں کا کترانا اس قدر کہ لب کے برابر ہوجائے سنت ہے۔ اور منڈانے میں اختلاف ہے، بعضے بدعت کہتے ہیں، بعضے اجازت دیتے ہیں۔ لہٰذا نہ منڈانے میں احتیاط ہے۔
مسئلہ:- مونچھ دونوں طرف دراز رہنے دینا درست ہے، بشرطیکہ لبیں دراز نہ ہوں۔
مسئلہ:- ڈاڑھی منڈانا کترانا حرام ہے۔ البتہ ایک مشت سے جو زائد ہو اس کا کترادینا درست ہے۔ اسی طرح چاروں طرف سے تھوڑا تھوڑا لے لینا کہ سڈول اور برابر ہوجاوے درست ہے۔
مسئلہ:- رُخسارہ کی طرف جو بال بڑھ جاویں ان کو برابر کر دینا یعنی خط بنوانا درست ہے۔ اسی طرح اگر دونوں اَبرو کسی قدر لی جائیں تو درست ہے۔

Flag Counter