Deobandi Books

صفائی معاملات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

20 - 33
بدل امانت میں رکھ دیا ہو، البتہ اگر وہ بدل مالک کے قبضے میں پہنچائے تو اب البتہ ضمان سے بری ہوجائے گا۔
عاریت یعنی مانگی چیز کا بیان
اگر عاریت دینے والے نے کوئی مدّت بھی متعین کر دی ہے،مثلاً یہ کہا کہ ایک مہینے کے لئے تم کو یہ عاریت دی جاتی ہے، تو اس کہنے پر بھی اس کو اختیار ہے کہ اس میعاد کے قبل جب چاہے واپس کرلے، عاریت لینے والا انکار نہیں کرسکتا۔
مسئلہ:- عاریت کا حکم بھی امانت کا سا ہے، یعنی باوجود اگر احتیاطِ کامل کے خراب ہوجاوے ضمان لازم نہیں اور بے احتیاطی میں ضمان لازم ہے۔
مسئلہ:- اگر عاریت دینے والے نے استعمال کا کوئی طریقۂ خاص یا مدّتِ خاص معین کر دی تو عاریت لینے والے کو اس کے خلاف کرنا جائز نہیں۔
مسئلہ:- اگر ایک شخص نے دوسرے کو ایک خالی زمین بطور عاریت کے مکان بنانے کے واسطے دی، اگر اس میں کوئی مدّت مقرر نہیں کی گئی تب تو زمیندار کو اختیار ہے جب چاہے زمین خالی کرالے اور اس کی عمارت اکھڑوادے۔ اور یہ بھی جائز ہے کہ عمارت کے دام عمارت والے کو مل جاویں جو دام اس کے گرنے کی حالت میں ہوں، اور اگر کوئی مدّت معیّن کر دی تھی مثلاً دس سال کے لئے عاریت دی تھی، تو اگر دس برس کے اندر زمین خالی کرانا چاہے تو بوجہ مالک ہونے کے اس کا اختیار تو حاصل ہے اور دوسرے شخص کو زمین خالی کرنا پڑے گی، مگر چونکہ اس شخص نے اس کو دھوکا دے کر اس کا نقصان کرایا اس لئے گنہگار بھی ہوگا اور جس قدر اس کا نقصان ہوگا اس کی قیمت اس زمیندار سے دلائی جائے گی ۔ 
اس کی صورت یہ ہے کہ کھڑی عمارت کی قیمت دیکھی جائے گی کہ کیا ہے؟ مثلاً پچاس روپے رہ گئے تو ان دونوں قیمتوں میں جو تفاوت ہے مثلاً مثالِ مذکور میں پچاس روپے کا فرق ہے۔ یہ پچاس روپے زمیندار سے لے کر اس عمارت والے کو دلائے جائیں گے اور ملبہ بھی عمارت والے کا رہے گا۔ اگر زمیندار عمارت کے گروانے اور بنیاد کو کھدوانے میں زمین کا نقصان سمجھے گا اور عمارت کی قیمت دے کر زمین مع عمارت کے لینا چاہے یہ اختیار بھی اس کو حاصل ہے، عمارت والے کو جائز نہیں کہ خواہی نخواہی اپنی عمارت اُکھاڑ کر اس کی زمین کو نقصان پہنچاوے۔
 اور بعینہٖ یہی سب اَحکام جاری ہوں گے جبکہ باغ یا ایک درخت لگانے کے لئے زمین عاریت دی ہو اور ابھی کھیتی کٹی نہیں کہ تقاضا شروع ہوا۔ اس کا حکم یہ ہے کہ جب تک کھیتی کٹ نہ جائے خالی کرانے کا اختیار نہیں۔ البتہ جس روز اس نے واپسی کا تقاضا شروع کیا ہے اس روز سے خالی ہونے تک اس زمین کا 
Flag Counter