Deobandi Books

صفائی معاملات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

26 - 33
کام کرنے والے کو معمول کے مطابق مزدوری ملے گی،جس طرح مزارعت میں بیان ہوا۔
بعض متفرق حرام وحلال چیزوں کا بیان
مسئلہ:- چاندی سونے کے برتن میں کھانا پینا یا چاندی سونے کے چمچے سے کھانا یا سونے کی سلائی یا سرمہ دانی سے سرمہ لگانا یا ان کی سلائی سے عطر لگانا یا ان کے خاصدان میں پان رکھنا یا چاندی سونے کی گھڑی کا استعمال کرنا یا آئینہ جس کا گھیرا چاندی سونے کا ہو استعمال کرنا یا گھڑی میں چاندی سونے کی زنجیر لگانا یہ سب حرام ہے۔
مسئلہ:- جس چیز میں چاندی سونے کی میخیں یا پتر جڑے ہوں ، اگر اس جگہ کو بچا کر وہ چیز استعمال میں لائے تو درست ہے۔
مسئلہ:- اگر مجلسِ دعوت میں کوئی اَمر خلافِ شرع ہو، سو اگر وہاں جانے کے قبل معلوم ہوجاوے تو دعوت قبول نہ کرے، البتہ اگر قوی اُمید ہو کہ میرے جانے سے بوجہ میری شرم ولحاظ کے وہ اَمر موقوف ہوجائے گا تو جانا بہتر ہے۔ اور اگر معلوم نہ تھا اور چلا گیا اور وہاں جا کر دیکھا سو اگر یہ شخص مقتدائے دین ہے تب تو لوٹ آوے، اور مقتدا نہیں عوام الناس ہے، سو اگر کھانے کے موقع پر وہ اَمر خلافِ شرع ہے تو وہاں نہ بیٹھے اور اگر دُوسرے موقع پر ہے تو خیر بہ مجبوری بیٹھ جائے، اور بہتر ہے کہ صاحبِ مکان کو فہمائش کرے اور اگر اس قدر ہمت نہ ہو تو صبر کرے اور دِل سے اسے بُرا سمجھے۔
مسئلہ:- مردوں کو ریشمی کپرے پہننا حرام ہے، اسی طرح لڑکوں کو پہنانا۔ البتہ چار انگل چوڑی سنجاف ریشمی جائز ہے، اس سے زیادہ ناجائز ہے۔ اسی طرح اگر پھول بوٹے پان وغیرہ ریشم کے بنے ہوئے ہوں مگر کوئی پھول بوٹا چار انگشت سے زیادہ نہ ہو تو تو جائز، اور کلابتوں کا حکم بھی یہی ہے کہ چار انگشت تک اجازت ہے، زیادہ ممنوع ہے۔ 
مسئلہ:- مخمل یعنی جس کپڑے پر ریشم کا رُواں جمایا ہو مثل ریشم کے ہے سب احکامِ مذکورہ میں۔
مسئلہ:- اگر تانا سوت ہو اور بانا ریشم، تو درست نہیں۔ اور اگر تانا ریشم ہو اور بانا سوت ہو تو اس کا پہننا درست ہے۔
مسئلہ:- چاندی سونے کے بوتام یعنی بٹن اور گھنڈی لگانا جائز ہے۔
مسئلہ:- مردوں کو انگوٹھی بجز چاندی کے جس کی مقدار وزن چار ماشہ سے کم ہو، درست نہیں۔ اور عورتوں کو سونے کی بھی جائز ہے۔ اسی طرح عورتوں کے لئے گلٹ وغیرہ کا زیور ہے۔
مسئلہ:- بعض جگہ ایسا بُرا رواج ہے کہ عورت سے عورت بالکل پردہ نہیں 
Flag Counter