عقىقہ کرناعقىقہ کا وقت اور مقصد
1: بچہ کى پىدائش کے بعد ساتوىں دن اس کا نام رکھنا اور عقىقہ کرنا بہتر ہے۔ عقىقہ کرنے سے بچے کى سب بلائىں دور ہوجاتى ہىں اور آفتوں سے حفاظت رہتى ہے۔
2: اگر ساتوىں دن عقىقہ نہ کر سکے تو جب چاہے کر لے، البتہ ساتوىں دن کا لحاظ کرنا بہتر ہے۔ اس کا طرىقہ ىہ ہے کہ جس دن بچہ پىدا ہوا ہو، اگلے ہفتے اس سے اىک دن پہلے عقىقہ کر دے، ىعنى اگر بچہ جمعہ کو پىدا ہوا ہو تو آنے والى جمعرات کو عقىقہ کر دے اور اگر جمعرات کو پىدا ہو تو آنے والے بدھ کو کرے، اس طرح لازماً وہ حساب سے ساتواں دن پڑے گا۔
عقىقہ کا جانور
3: عقىقہ کا طرىقہ ىہ ہے کہ اگر لڑکا ہوتو دو بکرىاں ىا دو بھىڑ اور لڑکى ہو تو اىک بکرى ىا بھىڑ ذبح کرے ىا قربانى کى گائے مىں لڑکے کے لىے دو حصے اور لڑکى کے لىے اىک حصہ رکھے اور سر کے بال منڈوا دے اور بالوں کے برابر چاندى ىا سونا (ىا ان کى قىمت) خىرات کر دے اور اگر دل چاہے تو بچہ کے سر مىں زعفران لگا دے۔
4: کسى نے زىادہ استطاعت نہ ہونے کى وجہ سے لڑکے کى طرف سے اىک بکرى کا عقىقہ کىا تو کوئى حر ج نہىں اور اگر عقىقہ بالکل ہى نہ کرے تو بھى کوئى حرج نہىں۔