چاہئے۔
عىب دار جانوروں کا حکم
19: جو جانور اندھا ہو ىا اىسا کانا ہو کہ اس کى اىک آنکھ کى تہائى ىا اس سے زىادہ بىنائى ختم ہوگئى ہو ىا اىک کان تہائى ىا تہائى سے زىادہ کٹ گىا ہو ىا اس کى دم تہائى ىا اس سے بھى زىادہ کٹ گئى ہو تو اىسے جانوروں کى قربانى درست نہىں۔
20: جو جانور اتنا لنگڑا ہے کہ صرف تىن پاؤں سے چلتا ہے ،چوتھا پاؤں رکھ ہى نہىں سکتا ىا چوتھا پاؤں رکھتا ہے لىکن اس سے چل نہىں سکتا، اس کى بھى قربانى درست نہىں اور اگر چلتے وقت وہ پاؤں زمىن پر ٹىک کر چلتا ہے اور چلنے مىں اس سے سہارا لىتا ہے ، لىکن لنگڑا کر چلتا ہے تو اس کى قربانى درست ہے۔
21: دُبلا مرىل جانور جس کى ہڈىوں مىں گودا بالکل نہ رہا ہو اس کى قربانى درست نہىں، معمولى دبلا اور کمزور ہو تو اس مىں کوئى حرج نہىں، اس کى قربانى درست ہے لىکن موٹے تازے جانور کى قربانى کرنا زىادہ بہتر ہے۔
22: جس جانور کے دانت بالکل نہ ہوں اس کى قربانى درست نہىں اور اگر کچھ دانت گر گئے ہىں ،لىکن جتنے گرے ہىں ان سے زىادہ باقى ہىں تو اس کى قربانى درست ہے۔
23: جس جانور کے پىدائش سے ہى کان نہىں ہىں، اس کى بھى قربانى درست نہىں اور اگر کان تو ہىں لىکن چھوٹے چھوٹے ہىں تو اس کى قربانى درست ہے۔
24: جس جانور کے پىدائش ہى سے سىنگ نہىں ىا سىنگ تو تھے لىکن ٹوٹ گئے