Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

48 - 58
بدل جاتی ہے۔ دیسی آم لنگڑے آم کی صحبت سے لنگڑا آم بن جاتا ہے اسی طرح اچھی صحبت سے بُرا انسان جلد اللہ والا بن جاتا ہے۔ جب دیسی آم لنگڑا آم بن سکتا ہے تو دیسی دل اللہ والا دل کیوں نہیں بن سکتا؟صحابہ کا لفظ صحبت سے ہے، صحابی کے معنیٰ ہیں نبی کی صحبت پانے والا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحبت یافتہ۔کتنی ہی کتابیں پڑھ لو جب تک اللہ والوں کی صحبت نہیں ہوگی اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحیح دردِ محبت نہیں ملے گا، لیکن بزرگی کا معیار سمجھ لو۔ بزرگی کا معیار یہ نہیں ہے کہ بزرگ ہوا میں اُڑ جائے یا بغیر کشتی کے پانی پر چلنے لگے، بزرگی اس کا نام نہیں ہے، بزرگی نام ہے اتباعِ سنت کا، اگر سنت کے خلاف زندگی ہے اور وہ ہوا پر بھی اُڑ رہا ہے تو ولی اللہ نہیں ہے۔ مکھی بھی تو ہوا میں اُڑتی ہے پھر مکھی کے ہاتھ پر بیعت کرلو۔ یہ جاننے کے لیے کہ فلاں شخص ولی اللہ ہے یا نہیں،یہ دیکھو کہ جماعت کے ساتھ مسجد میں نماز پڑھتا ہے یا نہیں؟ سنت کے مطابق اُس کا چہرہ ہے یا نہیں؟ اس کے گھر میں شادی بیاہ کس انداز پر ہوتا ہے؟ رسمی، علاقائی، خاندانی، برادری کے رواج پر ہوتا ہے یا نبی کے طریقے پر؟ دیکھو! اس کے گھر میں تصویریں تو نہیں پڑی ہوئیں، بُت تو نہیں رکھے ہوئے ہیں، موم، پتھر، مٹی یا پلاسٹک وغیرہ کے کتّے بلّی والے کھلونے تو نہیں رکھے ہوئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس گھر میں داخل نہیں ہوئے جس گھر میں تصویریں تھیں، حضرت مائی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے دروازے پر ایک پردہ ٹانگ دیا تھا جس میں تصویریں تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوسکتے جہاں تصویریں ہوں، جب تک یہ تصویریں نہیں ہٹاؤگے نبی اس گھر میں داخل نہیں ہوگا۔ شریعت کے مطابق لین دین نہ ہونا، سودی کاروبار اور رشوت کا گرم بازار،یہ ساری چیزیں شریعت کے خلاف ہیں، اللہ کا ولی وہی ہوتا ہے جو شریعت و سنت پر عمل کرتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر چلتا ہے۔ جن کو ولی بنانا ہے اس اللہ نے قرآنِ پاک میں فرمادیا:
اِنۡ  اَوۡلِیَآؤُہٗۤ  اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَ21؎  
میرے ولی صرف وہ ہیں جو گناہ نہیں کرتے یعنی جو میری اور میرے رسول کی نافرمانی نہیں
_____________________________________________
21؎    الانفال: 34
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter