Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

47 - 58
حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر چلو۔عورتوں سے پردہ کرو، تصویریں گھر میں مت رکھو، پانچ وقت نماز پڑھو، ایک مٹھی داڑھی رکھو، مونچھوں کو کٹاؤ، پاجامہ ٹخنہ سے اونچا رکھو، رمضان شریف کے روزے رکھو، جو بھی شریعت کی بات ہو اُس کو پوچھو، کتابوں میں سب لکھا ہوا ہے۔ اسوۂ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بڑی اچھی کتاب ہے اس کو لاؤ، اس کو گھر والے پڑھا کریں اور ایسے ہی بہشتی زیور سے اپنی نمازوں کو درست کرو۔ جو کام بھی کرنا ہو پوچھ لو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت و شریعت سے ثابت ہے یا نہیں؟ اس کی تار مدینہ سے ملتی ہے یا نہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس کا کنکشن ہے یا نہیں؟ اگر وہاں تک کنکشن ملتا ہے تو سمجھ لو دین ہے ورنہ غیردین ہے۔ بس یہی معیار ہے، کیوں کہ دین جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا وہی دین سچا ہے، اس کے علاوہ سب گمراہی ہے۔ سارا دین آپ نے اُمت تک پہنچادیا۔میدانِ عرفات میں حجۃ الوداع میں آپ نے اعلان فرمایا:قَدْ بَلَّغْتُ قَدْ بَلَّغْتُ19؎ میں نے اُمت تک پورا دین پہنچادیا۔لہٰذا شادی بیاہ ہو، غمی ہو یا خوشی، کوئی کام بھی ہو تو اس کے متعلق بھی پوچھو کہ یہ کام سنت کے مطابق ہےیانہیں؟کیوں کہ قیامت کے دن سنت کے مطابق جوعمل ہوگا قبول ہوگا،جوچیزیں شریعت اورسنت کےمطابق نہیں یہ سب غیرسرکاری ہیں اورغیرسرکاری بات غیرمقبول ہوتی ہے۔آپ بتائیے! اگر تعزیراتِ پاکستان میں کوئی دوسرا قانون بناکر شامل کردے تو پکڑا جائے گا یا نہیں؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دین نعوذباللہ!ایسا ہے کہ آج جو چاہو اس میں ملادو۔ باپ دادا کو معیار مت بناؤ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معیار بناؤ۔یہ مت سوچو کہ ہمارے باپ دادا ایسا کرتے آئے ہیں یا ہمارے خاندانی پیر ایسا کرتے ہیں۔ ہم پیروں کے غلام نہیں ہیں، ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت و شریعت کے جو پابند ہیں اُن اولیاء اللہ کے ہم جوتے اُٹھائیں گے۔ ہم اولیاء اللہ سے دور نہیں ہوسکتے، ان کی عزت ہماری سعادت ہے۔ بخاری شریف کی حدیث ہے کہ اللہ والوں کی صحبت میں بیٹھنے والا کبھی بدبخت نہیں ہوتا ہے،20؎    شقاوت سعادت سے 
_____________________________________________
19؎   السنن الکبرٰی للبیہقی:275/5،(10771)،باب تحریم الرباوانہ موضوع، دائرۃ المعارف النظامیۃ ،حیدرآباد الہند
20؎  صحیح البخاری: 948/2، (6443)، باب فضل ذکر اللہ تعالیٰ ، المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter