Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

45 - 58
سے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی محبت سے ہمارا دل سجا ہوا ہو ہمیں یہ کافی ہے، چاہے باہر کچھ بھی نہ ہو، سکون تو اندر کا سکون ہوتا ہے، دل کا سکون اصلی سکون ہے۔ جس بندے سے اللہ تعالیٰ راضی ہوں وہ بندہ قیمتی ہے،جس بندی سے خدا راضی ہو وہ بندی قیمتی ہے، ورنہ لاکھ جسم سجالو، لاکھ روپیہ نام نمود پر خرچ کردو، لاکھ شادی بیاہ میں خرچ کردو، اس سے کچھ نہیں ہوتا۔ بس اللہ کو راضی کرو، چاہے دنیا تمہیں گالیاں دے پروا مت کرو، دنیا والوں کے ساتھ نہیں رہنا، دنیا والے ہمیں اللہ کے غضب سے نہیں بچاسکتے۔ شادی بیاہ میں سادگی اختیار کرو۔ میں نے اپنے بیٹے مولانا مظہر میاں سے کہا کہ بہت سادگی سے اپنے بچوں کی شادی کرنا۔ میں نے اُن کی یعنی اپنے لڑکے کی شادی چار ہزار میں کی تھی اور چار ہزار میں بیٹی کی شادی کی۔ لڑکی کی شادی میں تو میں نے برات میں آنے والوں کو کچھ کھلایا ہی نہیں۔ لڑکی والوں کو براتیوں کو کھلانا سنت نہیں ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج کیسے آرام سے ہوں ورنہ قرضہ لدا ہوتا۔ اگر میں بھی ایک لاکھ خرچ کرتا،تو قرضہ تو مل جاتا اور مرید لوگ دے بھی دیتے مگر آج یہاں کیا ہوتا؟ میری نیند حرام ہوتی،آج سکون سے ٹنڈوجام میں اللہ کی محبت کے جام پی رہا  ہوں، یہ مزیدار باتیں کررہا ہوں،ورنہ سب مستی ختم ہوجاتی اور ہر وقت کہتا کہ اے اللہ! قرضہ ادا کرادے، پھر ایسے پیرو ں کو مریدوں سے بھی کہنا پڑتا ہے کہ بھائی! ہمارے حال پر رحم کرو، ہم بہت مقروض ہیں۔ لاحول ولاقوۃ! ایسے پیر کو بھی طلاق دو جو اپنی حاجت اللہ کے سوا مریدوں سے مانگتا ہو، دین کی بات اور ہے، مدرسہ، مسجد میں پیسہ لگوادو ٹھیک ہے، لیکن مسجد میں بھی اگر دیانت سے نہیں لگاتا بلکہ خود کھاتا ہے تو اس کو بھی نہ دو۔ جیسے ایک شخص مسجد کا چندہ کرتا تھا اور کہتا تھا کہ خدا کی قسم! مسجد میں لگاتا ہوں۔ ایک شاگرد نے دیکھا کہ اس نے مسجد کے پیسے سے مرغا منگوایا اور کھایا۔ بعد میں شاگرد نے تنہائی میں کہا کہ استاد جی! آپ نے تو مسجد کے لیے چندہ لیا تھا، لیکن آپ نے اس سے مرغا منگالیا، آپ تو کہتے ہیں کہ میں مسجد میں لگاتا ہوں۔ اس نے کہا: تو بے وقوف ہے، میں نے نوٹوں کو مسجد کی دیوار سے لگادیا تھا، اس کے بعد مرغا منگواکر کھالیا، میں غلط تھوڑی کہتا ہوں کہ خدا کی قسم! میں نے مسجد میں لگادیا۔ جیسے ایک سیٹھ تھا، وہ روزانہ صبح آٹھ آنے کی برفی کھالیتا تھا اور گاہکوں سے کہتا تھا کہ خدا کی قسم! صرف آٹھ آنہ کھایا ہے۔ سب لوگ کہتے کہ بھئی! ایسا دوکاندار کہاں ملے گا جو صرف آٹھ آنہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter