Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

34 - 58
میں مت آؤ۔ یہ قرآن و حدیث کی باتیں مت مانو، روحانیت کا راستہ اور ہے، مولویت کا راستہ اور ہے، سنت و شریعت کا راستہ اور ہے، طریقت کا راستہ اور ہے۔ نعوذ باللہ! ان کے نزدیک قرآن و حدیث کا راستہ اور ہے اور صوفیوں کا راستہ اور ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآنِ پاک میں فرماتے ہیں:
وَ اِذَا سَاَلۡتُمُوۡہُنَّ مَتَاعًا فَاسۡـَٔلُوۡہُنَّ مِنۡ وَّرَآءِ  حِجَابٍ15 ؎
اے میرے نبی کے صحابہ! جن کے دور میں جبرئیل علیہ السلام کی آمدو رفت ہورہی ہے اور جن کے سامنے نبی پر قرآن اُتر رہا ہے اور سیّد الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں جن کی تربیت ہورہی ہے، اُن سے اللہ تعالیٰ فرمارہے ہیں کہ جب تم ہمارے نبی کی بیویوں سے سوال کرو،یا بازار سے سودا سلف لانے کے لیے کچھ پوچھنا ہو تو پردے کے باہر سے پوچھو، دیکھو!  اندر مت جاؤ۔ کیوں صاحب! صحابہ سے بڑھ کر کون پاک ہوسکتا ہے؟ اُن سے تو پردہ کرایا جارہا ہے اور نبی کی بیبیاں اتنی پاک ہیں کہ اُمت کی مائیں ہیں، جہاں قرآن نازل ہورہا ہے، جس گھر میں جبرئیل علیہ السلام آرہے ہیں ایسا پاک اور پیارا گھرانہ وہاں پر تو پردہ ہو اور آج کا پیر کہے کہ ارے مولویوں کے چکر میں مت پڑو، مرد بھی بیٹھے ہیں عورتیں بھی ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں اور قوالی ہورہی ہے اور حال بھی آرہا ہے۔
ایک شخص لالوکھیت کے ایک پیر سے مرید تھا، وہاں قوالی ہوتی تھی، مسجد میں نماز کی جماعت ہورہی ہے اور وہاں قوالی ہورہی ہے، کوئی مسجد میں جماعت میں نہیں گیا۔ یہ کیا بات ہے کہ نماز اور روزہ چھڑا کر طبلہ بجوایا جارہا ہے، گویا نعوذ باللہ! طبلہ عبادت ہے۔ ذرا سوچو کہ تمہارے نبی نے بھی کبھی طبلہ بجایا ہے؟ ہمیں کسی حدیث میں دکھلاؤ، سب سے پہلے میں تم سے طبلہ بجوادوں گا۔ اگرحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی میں کبھی طبلہ بجایا ہوتا، سارنگی بجائی ہوتی، قوالی ہوئی ہوتی، لوگ اُچھلے کودے ہوتے، تو بخاری شریف اور احادیث کی دوسری کتابوں میں سب آجاتا،کیوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم اس دین کے ذمہ دار ہیں،اس دین میں کوئی ملاوٹ نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے قرآن نازل کیا ہے اور اس کی حفاظت میرے ذمہ ہے۔ توریت اور انجیل کی بات چھوڑیے، سابقہ آسمانی کتابوں کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے نہیں لیا تھا، وہ پہلی اُمتوں کے علماء کے ذمہ کیا تھا، وہ پیٹو بن گئے اور آسمانی کتابوں کو بیچنے لگے اور تحریف
_____________________________________________
15؎     الاحزاب:53
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter