Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

28 - 58
سے مجھ کو محفوظ فرمائیے۔ یہ نفس اتنا بڑا دُشمن ہے کہ گناہ کیا چیز ہے، یہ کفر تک پہنچادیتا ہے۔ جتنے لوگ دوزخ میں جائیں گے سب نفس کی وجہ سے جائیں گے، کفر والا بھی،زنا والا بھی، شراب والا بھی، رشوت والا بھی اور بے نمازی بھی، سب خرابیاں نفس کی بات ماننے سے ہیں۔ نفس کہتا ہے کہ کہاں جاؤگے سردی میں نماز پڑھنے؟ رضائی میں گرم رہو، اس طرح دوزخ کی گرمی کا انتظام کرتا ہے۔ بتاؤ! وہ گرمی جو اللہ کو ناراض کردے، نماز چھڑادے، بولو وہ گرمی غلام کے لیے لعنت والی ہے یا نہیں؟ ایسی گرمی کو لات مارو اور رضائی سے کود کر باہر آجاؤ اوراللہ کے گھر میں جاکر نماز پڑھو، بس ان کو راضی کرو، پھر ہر حالت میں چین ہے۔ ان شاء اللہ!  جب کوئی ایسی شکل نظر آجائے جس کی طرف دل کو کشش ہو تو اپنی نظروں کو وہاں سے پھیردو، اللہ تعالیٰ کا بتایا ہوا نسخہ استعمال کرو۔ جب بیٹے کو پریشانی ہوتی ہے تو ابّا کی نصیحت یاد کرتا ہے، جب بندے کو پریشانی ہو تو اپنے ربا کی نصیحت یاد کرے۔ اللہ تعالیٰ تو ہمارے خالق ہیں، اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ ہیں، ان سے بہتر نسخہ ہمیں کوئی بتائے گا؟
جب کسی کی شکل اچھی معلوم ہو، اُدھر دیکھنے کو دل چاہے تو فوراً کیا کرو؟یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ12؎ آنکھیں نیچی کرلو اور آگے بڑھ جاؤ، وہاں آنکھ ٹکاؤ بھی مت، ان فانی سہاروں سے ٹیک نہ لگاؤ ورنہ شیطان اوورٹیک(over take)کرے گا۔ بس وہاں سے آنکھ بچاکر بھاگو۔ فَفِرُّوۡۤا اِلَی اللہِفرماتے ہیں کہ میری نافرمانی کے مقام میں مت رہو، وہا ں سے بھاگو، وہاں ٹھہرنا جائز نہیں، اللہ کے عذاب اور غضب کی جگہ ایک پَل بھی نہیں رہنا چاہیے، کیوں کہ جس وقت انسان گناہ کرتا ہے مثلاً نظر کو خراب کرتا ہے اُس وقت اللہ کے غضب کی آگ برستی ہے، لعنت برستی ہے۔ 
حدیث میں آتا ہےکہ لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ13؎ اللہ تعالیٰ لعنت فرمائے اُس بندے پر جو اللہ کی حرام کی ہوئی چیزوں کو دیکھتا ہے اور جو دکھاتا ہے۔ جیسے وہ عورت جو اپنے کوبے پردہ دکھاتی ہے، دیکھنے والے اور دکھانے والے یا دیکھنے والی اور دکھانے
_____________________________________________
12؎    النور: 30
13؎   کنزالعمال:338/7(19162)، فصل فی احکام الصلٰوۃ الخارجۃ،مؤسسۃ الرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter