Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

22 - 58
آناں کہ خاک را بنظر کیمیا کنند
آیا  بود کہ گوشۂ چشمے بما  کنند
اے میرے شیخ! آپ اس درجہ کے ولی اللہ ہیں جو مٹی کو چھولیں تو مٹی سونا بن جائے، جو مٹی کو ایک نظر سے سونا کردیتے ہیں، لیکن سونا بننے کے لیے آگ میں تپنا پڑتا ہے اور مجاہدہ کرنا پڑتا ہے، بڑے غم اُٹھانے کے بعد یہ مقام ملتا ہے، یہ مقام خونِ آرزو سے ملتا ہے۔ بڑے بڑے، موٹے موٹے جسم والے خونِ آرزو کے نام سے کانپتے ہیں اور دبلے پتلے جسم والے پر اگر اللہ کا فضل ہو جائے تو وہ اپنی آرزوؤں کا خون کرلیتا ہے،یعنی حرام آرزوؤں کو کچلنے کا غم برداشت کرلیتا ہے اور بعض ایسے ایسے تگڑے جو تگڑوں کو بھی گرادیں خونِ آرزو کرنے میں لومڑی بنے ہوئے ہیں۔ رَوْغَانَ الثَّعَالِبْ9؎ لومڑیانہ چال چلتے ہیں۔اللہ کے نام پر کہتا ہوں کہ لومڑی مت بنیے، نفس پر شیرانہ حملے کیجیے، اسی لیے حافظ شیرازی نے اپنے شیخ سے کہا تھا؎
آناں کہ خاک را بنظر کیمیا کنند
آیا  بود کہ گوشۂ چشمے بما  کنند
اے میرے شیخ! آپ کی وہ نظر جو مٹی کو سونا کردیتی ہے، کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ آپ وہ نظر مجھ پر ڈال دیں؟ تو حضرت نجم الدین کبریٰ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا؎
نظر کردم نظر کردم نظر کردم
ہم نے آپ کے اوپر نظر تو کردی، لیکن ایک ہی نظر سے کام نہیں بنتا، ایک زمانہ شیخ کی صحبت میں رہنا پڑتا ہے تب کہیں جاکر کام بنتا ہے۔ حافظ شیرازی نے اپنے شیخ حضرت نجم الدین کبریٰ رحمۃ اللہ علیہ کے دروازے پر اپنے کو مٹی بنادیا، اپنے نفس کو مٹادیا، ایک زمانہ شیخ کے ساتھ رہے تب اللہ نے انہیں اپنی نسبت عطا فرمائی۔
اگر مرید کی طلب صادق ہو، پیاس سچی ہو تو اللہ والوں کا دل خود آپ کی طرف مائل ہوجائے گا۔ شیخ آپ کے لیے رو رو کر سجدہ گاہ اپنے آنسوؤں سے بھردے گا؎
_____________________________________________
9؎   روح المعانی:120/24، سورۃ فصلت (30)،داراحیا  ٔالتراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter