Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

21 - 58
خوشی پر  ان کی  جینا  اور مرنا  ہی محبت  ہے
نہ کچھ پروائے بدنامی نہ کچھ پروائے عالَم ہے
آپ بتاؤ محبت کے دو حق ہیں یا نہیں؟ محبوب خوش ہوجائے یہ ایک حق ہے اور محبوب ناخوش نہ ہو یہ دوسرا حق ہے۔ جو ظالم اللہ کو خوش کرنے کا اہتمام کرے اور ناخوش نہ کرنے کا اہتمام نہ کرے تو یہ دعوائے محبت میں ابھی خام ہے۔ قرآنِ پاک کی اس آیت سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ اصلی سالک، اللہ کا اصلی عاشق وہی ہے جو اللہ کی خوشی کے اعمال کرتا ہے اور اللہ کو ناراض کرنے والے اعمال سے یعنی گناہوں سے بچنے میں، بدنظری سے بچنے میں جان کی بازی لگادیتا ہے؎
نہ دیکھیں گے نہ دیکھیں گے انہیں ہر گز نہ دیکھیں گے
کہ  جن  کو   دیکھنے  سے  رب  مرا  ناراض  ہوتا   ہے
اور اگر کسی گناہ میں مزہ آئے تو میرا دوسرا شعر پڑھ لو؎
ہم   ایسی  لذتوں  کو   قابلِ  لعنت   سمجھتے   ہیں
کہ جن سے رب مرا اے دوستو  ناراض ہوتا ہے
بس ہمت سے کام کرلو تو ان شاء اللہ تعالیٰ گناہوں کے خس و خاشاک جلتے جائیں گے اور اللہ کا نام لینے سے رنگِ گلشنِ محبت نکھرتا جائے گا۔ پھر جب اللہ تعالیٰ کا قربِ خاص ملے گا تو واللہ! اخترقسم کھاکر کہتا ہے کہ یہ ساری کائنات تمہاری نگاہوں سے گر جائے گی، تم جو ان بدبودار مقامات کے چکروں میں پڑے ہوئے ہو سب بھول جاؤگے، تم چاہوگے بھی تو تمہیں گھن آئے گی، تم خدا کو بھول کر گناہ کرنا بھی چاہوگے تو خدا کی یاد غالب رہے گی اور گناہ نہ کرسکوگے؎
بھلاتا  ہوں پھر بھی  وہ  یاد آرہے  ہیں
لیکن جب خالص قرب کی لذت ملتی ہے تب کہیں جاکر گناہ چھوٹتے ہیں، گناہ ایسے نہیں چھوٹتے ؎
نعم البدل کو دیکھ کے توبہ کرے ہے میرؔ
تو جب حضرت نجم الدین کبریٰ رحمۃ اللہ علیہ جنگل میں گئے اور حافظ شیرازی کی نظر شیخ کی نظر سے ٹکرائی، تو حافظ شیرازی نے ان سے عرض کیا؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter