Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

10 - 58
تھی اور اندھیرا ہوگیا تھا تو جنریٹر چلنے سے فوراً سارے بلب جگمگا اُٹھے اور روشنی ہوگئی۔ مجھے مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کا شعر یاد آگیا؎
بادِ تُند  است  و  چراغ  ابترے
زو   بگیرانم   چراغِ    دیگرے
چراغ کمزور ہے اور ہوا تیز چل رہی ہے، اے دنیا والو! دوسرا چراغ جلانے کی فکر کرو۔ جلال الدین بے وقوف نہیں ہے۔ شیخ شمس الدین تبریزی کے صدقے میں اس نے سنت پر چل کر، گناہوں سے بچ کر دوسرا چراغ اللہ کی نسبت کا جلالیا ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب آنکھ بند ہوتی ہے اور موت آجاتی ہے تو اللہ والوں کے دل میں نورِ الٰہی کا چراغ فوراً روشن ہوجاتا ہے جیسے ابھی جنریٹر سے فوراً روشنی آگئی۔
دنیا کے سارے مزے، بلڈنگیں، کوٹھیاں، مرسڈیز، تجارت کے ہنگامے اور لیلاؤں کے نمکیات جب آنکھ بند ہوگی تو سب ختم ہوجائیں گے۔ایک دن دنیا سے ہم سب کو رخصت ہونا ہے۔ دنیا کی اس بے ثباتی پر میں نے ہردوئی میں ایک شعر کہا تھا۔ میں اور حضرت مفتی محمود حسن گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ رکشہ پر جارہے تھے۔ میں نے کہا حضرت! میرا ایک شعر ہوا ہے۔ شعر سن کر مفتی صاحب نے کہا کہ اس شعر کو اپنے حضرت والا مولانا شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم کو ضرور سنانا۔ وہ شعر جسے مفتیٔ اعظم ہند نے پسند فرمایا، یہ تھا؎ 
یہ  چمن  صحرا بھی ہوگا یہ خبر بلبل  کو  دو
تاکہ اپنی زندگی کو سوچ کر قرباں کرے
اللہ والوں کی غلامی اور صحبت کے معنیٰ یہ نہیں ہیں کہ ان کے مال دار مریدوں کو دیکھتے رہو۔ اللہ والوں کے پاس اللہ کو حاصل کرو۔ واللہ کہتا ہوں دنیادار تمہاری جوتیاں اُٹھانے کے لیے دوڑیں گے۔ انگور کے کیڑے مت بنو۔ انگور کا کیڑا انگور کھانے چلا تھا کہ ہرے ہرے پتّے دیکھ کر دھوکے میں آگیا اور اسی کو انگور سمجھ کر ساری زندگی اسی پتّے پر چپٹا رہا اور اسی پتّے پر اس کا قبرستان بن گیا اور انگور سے محروم رہا۔ اسی طرح بعضے مرید اللہ کو حاصل کرنے چلے لیکن دنیا کی رنگینیوں میں گم ہوگئے اور اللہ سے محروم دنیا سے گئے۔ اللہ تعالیٰ پناہ میں رکھے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter