ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
میں مشغول ہو گئے ۔ اس کے بعد وہ دوسرے بزرگ کی طرف متوجہ ہوا اور ایک چپت ان کے بھی مار دی ۔ وہ بولے بھی نہیں اور اپنے کام میں لگے رہے اس کے بعد تیسرے کی طرف متوجہ ہوا اور ایک چپت ان کے ماری ۔ انہوں نے اٹھ کر فورا اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا اور اس کو دبانا شروع کیا اور پیار کرنا شروع کیا اور کہنے لگے کہ تمہارے ہاتھ میں بہت چوٹ لگی ہو گی ۔ یہاں سے یہ تماشہ دیکھ کر ان بزرگ کے پاس گیا اور تمام ماجرا بیان کیا ۔ کہنے لگے کہ بس اتنا ہی فرق ان تینوں کی حالت اور شان میں بھی ہے ۔ تو دیکھ لیجئے کہ جو غیر صابر (1) تھے اور انتقام لئے بغیر نہ رہ سکے وہ بھی لایعنی کے مرتکب نہیں ہوئے یعنی مارنے والے سے یہ سوال تک بھی نہیں کیا کہ تو نے ایسی حرکت کیوں کی بلکہ جزاء (2) سیئۃ سیئۃ بمثلھا پر عمل کر کے ایک چپت خود بھی اس کو مار دی پھر اپنے کام میں لگ گئے ۔ عیب (3) گوئی اور عیب جوئی کے مفاسد ایک خرابی اور مضرت عیب جوئی اور عیب گوئی میں یہ ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ جس شخص کی برائی کیجا رہی ہے اس کو خبر نہ ہو اور خبر ہونے کے بعد بہت دشوار ہے کہ وہ تم کو برا نہ کہے اور پھر یہ بھی ممکن نہیں کہ اس کے کہنے کی تم کو خبر نہ ہو اور اس تمام الٹ پھیر کا نتیجہ یہ ہے کہ آپس میں عداوتیں بڑھیں اور دشمنیاں قائم ہوں اور پھر یہ عداوتیں بعض اوقات پشتہا پشت تک چلتی ہیں اور بنا ان کی محض ذرا سی بات کہ اس نے ہم کو یوں کہہ دیا تھا حالانکہ اگر کہہ بھی دیا تو کیا عزت میں فرق آ گیا ۔ حکایت : ایک بزرگ کی حکایت ہے کہ وہ چلے جا رہے تھے چند مرید ساتھ تھے ۔ راستہ میں ایک شخص نے دیکھ کر کہا کہ یہ شخص بڑا ٹھگ ہے ایک مرید کو اس پر بہت غصہ آیا اور اس شخص کو مارنے کو چلا پیر صاحب نے روکا اور گھر پر لے گئے اور بہت سے لفافے جو ان کے نام آئے ہوئے تھے اس کے سامنے ڈال دیئے ان لفافوں میں بڑے بڑے القاب ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) نہ صبر کرنے والے کہ بغیر بدلہ لیے نہ رہ سکے بشرطیکہ یہ ان کا بدلہ اس کشف کے ساتھ نہ ہو کہ اس پر وبال آتا دیکھ کر بچانے کے لئے بدلہ لے لیا ہو ۔ (2) برائی کا بدلہ اسی کے برابر ہے 12 ۔ (3) دوسروں کے عیب کھول دینے اور ان کی تفتیش کرنے کی خرابیاں 12