ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
بیاہ شادی میں کبر میں سب گناہوں سے بڑھ کر ایک خرابی اور ہے وہ یہ کہ مسلمان خواہ کسی درجہ کا ہو مگر اس کے دل میں یہ بات ضروری ہے کہ جب کوئی گناہ ہو جائے کر تو گزرتا ہے کسی ضرورت سے لیکن کرنے کے بعد دل میں چوٹ ضرور لگتی ہے اور پشیمان ہوتا ہے مگر کبر کہ یہ گناہ ساری عمر دل میں رہتا ہے اور دل میں صدمہ نہیں ہوتا - /1 غیبت و حسد / 2 وغیرہما جو کبر ہی سے پیدا ہوتے ہیں ان کا چھوڑنا بھی معین / 3 فی العلاج ہے تو ہر اس عمل کو جو کبر کی فرع ہو چھوڑ دو - جیسے غیبت حسد و غیرہ غیبت کوئی جب ہی کرتا ہے کہ جب اپنے آپ کو اس سے اچھا سمجھتا ہے - جس کی غیبت کرتا ہے کسی مریخ کو ہنستا وہی شخص ہے جو خود تندرست ہو اور اگر اپنے آپ کو اس سے بھی زیادہ مریض پائے تو کہیں نہیں دیکھا ہوگا کہ وہ اپنے سے کم مریض کو ہنستا ہو - یہ اچھا سمجھنا ہی کبر ہے - علی ہذا دوسرے کی نعمت کو دیکھ کر جو آدمی جلتا ہے ( جیسے حسد کہتے ہیں ) اس کی بنا بھی اس پر ہے کہ اس صاھب نعمت سے زیادہ اپنے آپ کو اس نعمت کا اہل سمجھتا ہے یہ بھی اپنے نفس کی بڑائی ہے جسے کبر کہتے ہیں - غرض اکثر گناہوں کو ٹٹولوگے تو بنا کبر ہی پاؤگے - لہذا سب کو چھوڑ دو حتیٰ کہ معاصی کی اصل ہی دل سے نکل جائے کیونکہ بڑائی کو حق تعالیٰ نے اپنے ساتھ مخصوص فرمایا ہے - کسی دوسرے کا اس میں حصہ نہیں تو جو شخص کبر کو نہیں چھوڑتا وہ نہیں پہچانتا کہ یہ کس کا حق تھا اور کس کو دینا ہے تو اس نے نہ نفس کا حق پہچانا نہ حق تعالیٰ کا اس سے بڑھ کر جاہل کون ہوگا - یہ شخص معاصی سے کبھی چھوٹ نہیں سکتا - جس گناہ میں بھی پڑجائے کم ہے کیونکہ معاصی کی جڑ اس کے دل میں موجود ہے - ایک سے بچے گا دوسرے میں پڑجائے گا - کبر کا نہایت مجرب اور کافی علاج اس واسطے حق تعالیٰ نے ایک ایسا علاج اس کا بتادیا کہ جب اس کو مستحضر/ 5 رکھا جائے تو ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 نہ چوٹ لگتی ہے نہ اس کو برا سمجھتا ہے نہ شرمندگی اور توبہ ہوتی ہے اس لئے یہ سب سے زیادہ خطرناک ہوا - / 2 دوسرے کے مال یا عزت کے جاتے رہنے کی خواہش اور غیبت ہر وہ بات ہے جو دوسرے کو ناگوار معلوم ہو خواہ اس میں ہوں یا نہ ہو سامنے یا پیچھے - / 3 کبر کے علاج میں مدد دینے والا / 4 کبر اور خود کو کچھ سمجھنا - / 5 ذہن میں حاضر